Book Name:Tahammul Mizaji ki Fazilat
ایک بہترین ذریعہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا پیارا پیارا مَدَنی ماحول بھی ہے۔ آپ بھی اس مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ، اس سے جہاں نیک صحبت نصیب ہوگی وہیں ہمیشہ سچ بولنے اور جھوٹ سے بچنے کا بھی ذہن بنے گا۔ لہٰذا آج ہی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور مَدَنی انعامات پر عمل شروع کر دیجئے۔ مَدَنی انعامات پر عمل جہاں جھوٹ ، غیبت ، چغلی اور گالی سے بچائے گا وہیں دل میں خوفِ خدا اور عشقِ رسول کی شمعیں بھی روشن کرے گا۔ مَدَنی انعام نمبر 68 امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی کتاب “ مِنْہَاجُ الْعابِدِین “ پڑھنے کی ترغیب دلاتا ہے ، یہ مَدَنی انعام مکمل کچھ یوں ہے : کیا آپ نے اس سال کم ازکم ایک بار امام غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی آخری تصنیف “ مِنْہَاجُ الْعابِدِین “ سےتوبہ ، اِخلاص ، تقویٰ ، خوف و رَجا ، عُجب و رِیا ، آنکھ ، کان ، زبان ، دل اور پیٹ کی حفاظت کا بیان پڑھ یا سُن لیا؟
لہٰذا اس مَدَنی انعام پر عمل کی نِیَّت سے کتاب مِنْہَاجُ الْعابِدِین پڑھنے کی نِیَّت کر لیجئے۔ اگر اس کتاب کا مطالعہ کر بھی چکے ہیں ، تب بھی اسے دوبارہ پڑھ لیجئے ، اسے سن کر نیک بننے اور فکرِ آخرت بڑھانے کا جذبہ بیدار ہوگا۔ اللہ پاک ہمیں رحمتیں اور خوب خوب برکتیں نصیب فرمائے اور ہمیشہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رکھے۔ آیئے! ترغیب کے لئے ایک واقعہ سنئے چنانچہ
شہرِ مُرشِد کے ایک اسلامی بھائی کی پچھلی زندگی گناہوں میں گزر رہی تھی ، ہر ایک کے مُعامَلے میں ٹانگ اَڑانا ، لوگوں سے لَڑائی مول لینا ، بات بات پرماردھاڑ پر اُتر آنا جیسی بُرائیوں میں گرفتار تھے۔ خوش قسمتی سے ایک اسلامی بھائی کی انفرادی کوشش سے یہ رَمَضانُ المبارَک کے آخری دس دنوں کا اعتکاف