Tahammul Mizaji ki Fazilat

Book Name:Tahammul Mizaji ki Fazilat

جاتی ہے۔ آدمی برابر سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ نہایت سچا ہو جاتا ہے۔

(بخاری ،  کتاب الادب ،  باب قول اللہ تعالی :  یا ایّہا الذین آمنوا اتقوا اللہ۔ ۔ ۔  الخ ،  ۴ / ۱۲۵ ،  حدیث :  ۶۰۹۴)

سچ کی برکات

               پىارے پىارے اسلامى بھائىو!معلوم ہوا! سچ کی بڑی برکتیں ہیں ، مثلاً*سچ ایک نیکی ہے۔ *جنّت میں لے جانے والا کام ہے۔ *بھلائی کی طرف لے جاتا ہے۔ *بھلائی کو پانے کا ذریعہ ہے۔ *جنتیوں کے اعمال میں سےہے۔ *دنیا میں نجات دلاتا ہے۔ *قبرکو نورانی کرنےکا سبب ہے۔ *آخرت میں بھی فائدے کا سبب ہے۔ *معاشرے میں روشنی پھیلتی ہے۔ *معاشرہ سنوار دیتاہے۔ *ذہنی سکون فراہم کرتا ہے۔ *سچا انسان ہمیشہ فائدے میں رہتا ہے۔ *سچے انسان سے لوگ مَحَبَّت کرتے ہیں۔ *انسان کو اعتماد والا بنا دیتا ہے۔ *کاروبار اورتجارت میں بَرَکت کا ذریعہ  بناہے۔ الغرض سچ دِین اور دنیا کے کئی فوائد کا سبب بن سکتا ہے۔ لہٰذا ہمیشہ سچ بولنے کی عادت بنائیے اور جھوٹ سے ہمیشہ بچتے رہنے کی کوشش کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا مہینا

اےعاشقانِ رسول!شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کا مبارَک مہینا تشریف لاچکا ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ شَعْبَانُ الْمُعَظَّم ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پسندیدہ مہینا ہے ، چنانچہ

اُمُّ الْمُؤمِنِیْن حضرت عائشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا بیان فرماتی ہیں ، رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پسندیدہ مہینا شَعْبَانُ الْمُعَظَّم تھا  کہ اس میں روزے رکھا کرتے پھر اسے رَمَضانُ المبارَک سے مِلا