Book Name:Khuwaja Ghareeb Nawaz

کلام سے بیعت کرتے تھے ۔ (صحیح بخاری ،  کتاب التفسیر ،  سورۃ الممتحنۃ ،  باب اذا جاء کم المؤمنات مہاجرات ،  ۳ / ۳۵۰ ،  الحدیث :  ۴۸۹۱) بیعت کی کیفیت میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ پانی کے ایک بڑے برتن میں  سیّد المرسَلین صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنا دست ِمبارک ڈالا ، پھر اسی میں  عورتوں  نے اپنے ہاتھ ڈالے اور یہ بھی کہا گیا ہے بیعت کپڑے کے واسطے سے لی گئی تھی اور بعید نہیں  ہے کہ دونوں  صورتیں  عمل میں  آئی ہوں۔    (تفسیر صراط الجنان  ، پ۲۸ ، الممتحنۃ : ۱۲ ، ۱۰ / ۱۱۹)

عورتوں سے بیعت لینے کا شرعی حکم

       صدرُ الشَّریعہ ،  بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اجنبی عورتوں کو دیکھنے اور چھُونے کے متعلق احکام ذکر کرتے ہوئے نقل فرماتے ہیں کہ : اَجنبیہ عورت کے چہرے اور ہتھیلی کو دیکھنا اگرچہ جائز ہے مگر چُھونا جائز نہیں ، اگرچہ شہوت کا اندیشہ نہ ہو کیونکہ نظر کے جواز کی وجہ ضرورت اور بَلْوَائے عام ہے چُھونے کی ضرورت نہیں ، لہٰذا چُھونا حَرام ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ ان سے مُصَافَحہ جائز نہیں ، اسی لیے حُضُورِاقدس صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بَوَقْتِ بیعت بھی عورتوں سے مُصَافَحہ نہ فرماتے صرف زبان سے بیعت لیتے۔ (بہارِشریعت ، حصہ : ۱۶ ، ۳ / ۴۴۶)اے کاش !کہ ہم بھی شریعت کے مطابق سارے کام کرنےو الے بن جائیں۔     اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

       پیارے پیارے اسلامی بھائیو!علمِ دِین سیکھنے اور دِینی تعلیمات پر عمل کیلئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہردم وابستہ رہیے۔ مدنی قافلوں کے مسافر بنیے ، مدنی انعامات پر عمل کیجئے۔ ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں اوّل تاآخر شرکت  کی بھرپورکوشش کیجئے۔ اللہ پاک نے چاہا تو علمِ دِین حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ عمل میں بھی اضافہ ہوگا ۔ اِنْ شاۤء اللہ

       اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!ہماری خوش قسمتی کہ 27رَجبُ الْمُرَجَّب کو شبِ معراج کی آمد آمد ہے۔ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعِ معراج میں بھی شرکت کی نیت کیجئے دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔ اپنی دعوتِ اسلامی کیلئے خوب خوب چندہ بھی جمع کیجئے اور دوسروں کو بھی اس کا ذہن دیجئے۔ اللہ کرے کہ ہم دِین اور آخرت کی بہتری کے کام کرتے کرتے ماہِ رمضان کوپانے میں کامیاب ہو جائیں۔ آئیے!مل کر دُعا بھی کرتے ہیں : اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبٍ وَّشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَارَمَضَان : اے اللہ!تُو ہمارے لیے رجب اورشعبان میں برکتیں عطا فرمااورہمیں رمضان تک پہنچا۔    (المعجم الاوسط للطبرانی ج3ص85حدیث : 3939)

       اگر ہو سکے تو پورے ماہِ رمضان کا  اعتکاف عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کر لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ گفتار و کردار کی تبدیلی آپ خودمحسوس کریں گے۔ یہ نہ ہوسکے تو دعوتِ اسلامی کے تحت ماہِ رمضان کے آخری عشرے کا سنت اعتکاف کرنے کی نیت کر لیجئے اور ابھی سے اس کی تیاری شروع کر دیجئے۔