Book Name:Khuwaja Ghareeb Nawaz

ذَرِیعہ بنا رکھا ہے ۔ بے شُمار بدعَقیدہ اور گمراہ لوگ بھی تَصَوُّف کا ظاہری لبادہ اَوڑھ کر لوگوں  کے دِین و اِیمان کو برباد کر رہے ہیں  اور انہی غَلَط کار لوگوں  کو بُنیاد بنا کر پیری مُریدی کے مُخالفین اس پاکیزہ رِشتے سے لوگوں  کو بَدگُمان کررہے ہیں۔ دورِ حاضِر میں  کامل و ناقِص پیر کا اِمتیاز اِنتہائی مُشْکل ہے ۔

آج کل کے بناوٹی پیر

       فی زمانہ پیری مُریدی کو ایک عجیب رنگ دےدیا گیا ہے ، آج کل شریعت کی خلاف ورزیوں میں مبتلاکچھ لوگ پیری مُریدی اور طریقت کی آڑ لے کربھولی بھالی عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ آج کل گناہوں کا کُھلے عام اِرتِکاب کرنے والے کچھ لوگ طریقت کی آڑ لے کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ، آج کل گناہوں کے انبار میں غرق ہو جانے والے کچھ لوگ اپنےباطل خیال میں ولی بن کراپنے مکروہ دھندے چلا رہے ہیں۔

       یادرکھئے!نمازیں چھوڑنے کا نام پیری مُریدی نہیں ہے۔  نامحرم عورتوں کے جھُرمٹ میں رہنا پیری مریدی نہیں ہے۔ اجنبی خواتین سے ہاتھ پاؤں دَبوانا پیری مریدی نہیں ہے۔ منشیات کےنشےمیں ڈُوب کر تصوف اور طریقت کی رَٹ لگانا پیری مریدی نہیں ہے۔ بالوں کو کندھوں سے بڑھا کران کی چُٹیا باندھنا پیری مریدی نہیں ہے۔ شیطانی عملیات کے نام پر لوگوں کی جیبیں خالی کرا لینا پیری مریدی نہیں ہے۔ ناچ گانے اوررقص کی محفلوں میں شرکت کا نام پیری مریدی نہیں ہے۔ اَلْغَرَض! شریعت کی خلاف ورزیاں کرنا پیری مریدی نہیں ہے۔ بلکہ شریعت کی اِتّباع کا درس دینا پیری مریدی ہے ، دِین کی پاسداری کرنا اور کروانا پیری مریدی ہے۔ قرآن و سنت کی تعلیم پر عمل پیرا ہونا پیری مریدی ہے ، حُسْنِ اخلاق کا پیکر بننا اور اپنے متعلقین کو بنوانا پیری مریدی ہے ، دِین کی سربلندی کے لئے کوشاں رہنا پیری مریدی ہے۔ گناہوں سے بچنا اور دوسروں کو بچنے کا ذہن دینا پیری مریدی ہے۔ سُنّت تو کیا مُسْتَحَبَّات پر پابندی سے عمل کرنے اور کروانے کا نام پیری مریدی ہے۔ خلاصہ یہ کہ پیری  مریدی دِین سے دُوری اور شریعت سے منہ موڑنے کا نام نہیں ہے بلکہ پیری مریدی دِین  پر چلنے اور شریعت کی اتباع کا نام ہے۔ اے کاش کہ ہم اس کو سمجھنے والے بن جائیں۔

اگر جینے کی خواہش ہے تو کچھ پہچان پیدا کر                                     خضر کے بھیس میں یہاں راہزن بھی پھرتے ہیں

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                               صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیرکامل کون ؟

پىارے اسلامى بھائىو!یاد رکھئے کہ کسی کو اپنا پیر بنانے کے لئے4 شرائط کا لحاظ انتہائی ضروری ہے۔ جیسا کہ سیدی اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلِسنّت امام احمد رضاخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہپیر کی شرائط بتاتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ٭صحیحُ العقیدہ سُنّی ہو٭عالِم ہو یعنی اتنا علم رکھتا ہو کہ اپنی ضروریات کے مسائل کتابوں سے نکال سکے٭فاسقِ مُعْلِن نہ ہویعنی اعلانیہ گناہ نہ کرتا ہو۔ ٭اس کا سلسلۂ بیعت نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وسلَّم تک ملاہوا ہو ۔ (فتاویٰ رضویہ ، 21 / 491)

امام محمد غزالیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ مُرشِدِ کامل کے لیے چند شَرائط و اَوصاف کی وَضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں : رسُولُ اللّٰہ صَلَّی