Book Name:Siddiq K Liay Khuda Aur Rasool Bus

تاجدارِرِسالت ، شہنشاہِ نُبوت  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کافرمانِ جنت نشان ہےجس نےمیری سنّت سےمحبت کی اس نےمجھ سےمحبت کی اورجس نےمجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرےساتھ ہوگا۔ ([1])

سینہ تری  سُنَّت کا مدینہ  بنے آقا                   جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا  بنانا

سلام کرنے کی سنتيں اور آداب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شَیْخِ طریقت ، امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِسالے “ 101 مَدَنی پھول “ سے سلام کرنےکی سُنّتیں اور آداب سُنتے ہیں : *مسلمان سے ملاقات کرتے وقت اُسے سلام کرنا سُنّت ہے۔ *مکتبۃُ المدینہ کی کتاب بہارِ شریعت جلد3 صَفْحَہ459پر لکھے ہوئے  شرعی مسئلے کا خلاصہ ہے : سلام کرتے وَقت دل میں یہ نِیَّت ہو کہ جس کو سلام کرنے لگا ہوں اُس کا مال اور عزّت و آبرو سب کچھ میری حفاظت میں ہے اور میں اُن میں سے کسی چیز میں دَخل اندازی کرنا حرام جانتا ہوں۔ ([2])*دن میں کتنی ہی بار ملاقات ہو ، ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں بار بار آنا جانا ہو وہاں موجود مسلمانوں کو سلام کرنا کارِ ثواب ہے۔ *سلام میں پہل کرنا سنّت ہے۔ *سلام میں پہل کرنے والا اللہ کریم کا مُقَرَّب ہے۔ *سلام میں پہل کرنے والا تکبُّر سے بھی بَری ہے ، جیسا ہماری شفاعت فرمانے والے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کا فرمانِ باصفا ہے : پہلے سلام کہنے والا تکبُّر سے


 

 



[1]     مشکاۃ ، کتاب الایمان ، باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ  ،  ۱ /  ۵۵حدیث :  ۱۷۵

[2]     بہار شریعت ، ۳ / ۴۵۹ ، حصہ ۱۶ ملخصا