Book Name:Siddiq K Liay Khuda Aur Rasool Bus

سُنن ِمؤکّدّات  کو پورا کرنے ، اپنی شرعی ذمہ داریوں کو مکمل کرنےکے ساتھ ساتھ اپنا کچھ نہ کچھ وقت نکال کر 12مَدَنی کاموں میں  بڑھ چڑھ  کرحِصَّہ لیجئے۔ 12 مَدَنی  کاموں میں سے ایک مَدَنی کام “ ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھرےاِجْتِماع “ بھی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ! اِس مَدَنی کام  کے بےشماردُنیوی واُخروی فوائد ہیں ، مثلاً*ہفتہ وار اِجتماع کی بَرَکت سے مسجدکی حاضِری کی سعادت حاصِل ہوتی ہے۔ *ہفتہ وار  اِجتماع کی بَرَکت  سےمسلمانوں سےملاقات وسلامکی سُنَّت عام ہوتی ہے۔ *ہفتہ وار اِجتماع بےنمازیوں کونمازیبنانےمیں بہت مددگار ہے۔ *ہفتہ وار اِجتماع کی بَرَکت سےدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کیتشہیر و نیک نامی ہوتی ہے۔ *ہفتہ وار اِجتماع میں مانگی جانے والی دُعائیں قَبول ہوتی ہیں*ہفتہ وار اِجتماعمیں انبیائےکِرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام ، صحابَۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اوراَولِیائےکِرامرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِمْکی سِیرتِ مُبارَکہ پرسُنّتوں بھرےبیانات ہوتے ہیں۔ *ہفتہ وار اِجتماع میں شرکت کرنےوالوں کو صحابہ و اولیاء کی محبت اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق ملتی ہے۔

آئیے!بَطورِ تَرغِیْب ہَفْتَہ وارسُنّتوں بھرےاِجْتِماع میں حاضِری کی ایک  مَدَنی بَہارسُنئےاور اِجْتِماع میں پابندی کے ساتھ اوّل تاآخرشرکت کرنےکی نِیَّت بھی کیجئے ، چنانچہ

خوابِ غفلت سے بیداری

کَھڑی شریف(کشمیر)کےایک اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی سے پہلےبےعَمَلی کی زندگی گزار رہے تھے۔ نماز روزوں کے مُعامَلے  میں سُستی