Book Name:Siddiq K Liay Khuda Aur Rasool Bus

آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی حیات پر لکھی جانے والی کتاب “ حیات مَلِکُ العلما “ میں ہے : آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ ہندوستان کے ان عالموں اور مصنفوں میں تھے جن کی علمی شہرت دور دور تک پھیلی اور جن کی تصنیف سے پاک و ہند کے رہنے والے بڑی تعداد میں مستفید ہوئے۔ وہ ٹھوس علمی صلاحیت رکھنے والے کامیاب اور شفیق استاد ، علمی تقریر کرنے والے شگفتہ بیان مقرر ، دل نشیں باتیں کرنے والے موثر واعظ ، اپنے علم سے بدمذہبوں کو لاجواب کردینے والے مناظر اور پچاسیوں کتابوں کے نامور مصنف تھے جن کی تالیفات وتصنیفات کا دائرہ وسیع تھا اور بہت سے علوم وفنون پر مشتمل۔ ([1])آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی تالیفات و تصنیفات کی تعداد 70 سے زائد ہے تصانیف کا سلسلہ کم و بیش 50 سال تک جاری رکھا ، چنانچہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے حدیث ، اصولِ حدیث ، فقہ ، اصولِ فقہ ، تاریخ ، سیرت ، فضائل ، مناقب ، اخلاق ، نصائح ، صرف ، نحو ، منطق ، فلسفہ ، کلام ، ہیئت ، توقیت(یعنی نمازو روزہ اور سحر و افطار وغیرہ کے لئے اوقات کار نکالنے کےعلم) ، تکسیر اور مناظرے وغیرہ علوم پر مشتمل کتابیں تحریر فرمائیں۔ ([2])

آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ محبتِ رسول میں سرشار رہا کرتے ، بہت سی دینی مشغولیات کے باوجود آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کا خاصا وقت وظائف و اوراد اور یادِ الٰہی کے لئے مخصوص تھا۔ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہاپنےاس ہونہارشاگردکے لئے بارگاہِ الٰہی میں شعریہ انداز میں اس طرح دعا مانگتے ہیں :


 

 



[1]     حیات ملک العلماء ، ص ۷ ملتقطا

[2]     حیاتِ ملک العلماء ، ص ۱۷ماخوذا