Book Name:Siddiq K Liay Khuda Aur Rasool Bus

   رَضِیَ اللہ عَنْہ   کی کرامت ہے وہیں یہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا معجزہ بھی ہے۔ کیونکہ امتی سے ظاہر ہونے والی کرامت حقیقت میں اس کے نبی کا معجزہ ہوتی ہے۔

مَلِکُ العلماء کا تعارف

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے حضرت صدیقِ اکبر   رَضِیَ اللہ عَنْہ   کی خدمات اور واقعات کے بارے میں سنا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہہمارے دین کی یہ خصوصیت ہے کہ ہردور میں اللہ پاک کے نیک بندے انتہائی اخلاص کے ساتھ دین کی مختلف خدمات سر انجام دیتے رہے ، دین کے انہی عظیم خدمت گاروں میں سے اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اہلسنّت مولانا شاہ اِمام احمد رضاخانرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ ، حضرت ملکُ العلماءسَیِّد شاہ محمد ظفرُ الدین بہاری قادری رضوی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ بھی تھے ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے اپنی پوری زندگی دین کی خدمت ہی کے لئے وقف کر رکھی تھی ، چونکہ آپ کا عرسِ مبارک اسی جُمَادَی الاُخری کے مہینےکی 19 تاریخ کو منایا جاتا ہے لہٰذا اس مناسبت سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کا بھی کچھ ذکرِ خیر سُنتے ہیں ، اے کاش ان بزرگوں کے عظیم تذکرے کے صدقے ہمارے اندر بھی دین کی خدمت کا جذبہ پیدا ہوجائے۔

حضرت مَلِکُ العلماء سَیِّد محمد ظفرُ الدین بہاری قادری رضوی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ حضور غوثِ اعظم شیخ عبدُ القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی نورانی اولاد میں سے ہیں۔ اپنے وقت کے ممتاز عالمِ دین ، زبردست مفتی ، بےمثال مصنف ، ماہر مدرس ، اسلامی دانشور ، بہترین استاد ، صوفِی باصفا ، وقت کے ولی اور پیرِ طریقت تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کئی علوم میں مہارت رکھتے تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ سے بہت سے لوگوں نے علم کا فیض حاصل کیا ہے۔