Book Name:Siddiq K Liay Khuda Aur Rasool Bus

موضوع  ہوگا “ رجب کا مہینا کیسے گزاریں؟ “ جس میں نیک لوگوں کے اوصاف ، رجب شریف کا مہینا گزارنے سے متعلق مدنی پھول سمیت مکتوبِ عطار سننے کی بھی سعادت حاصل کریں گے۔ لہٰذا!آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی درخواست ہے ، نہ صرف خودآنے کی بلکہ اِنفرادی کوشش کرکے دوسروں کو بھی ساتھ لانے کی کوشش کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماع میں

پڑھے جانے والے(6)دُرودِ پاک اور  (2)دُعائیں

)1(  شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ(جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات)اِس دُرُود شریف کو پابندی سےکم ازکم ایک مرتبہ پڑھےگامَوت کےوَقْت سرکارِمدینہ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھےگاکہ سرکارِ مدینہ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔ ([1])


 

 



[1]    افضل الصلوات علی سید السادات ،  الصلاۃ السادسۃ والخمسون ، ص۱۵۱ملخصًا