Book Name:Siddiq K Liay Khuda Aur Rasool Bus

مِّـنْ عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔ ([1])

مسئلہ : نیک اور جائز کام میں جتنی اچھی نیتیں زیادہ اتنا ثواب بھی زیادہ ۔

بَیان سُننے کی نیّتیں

               اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اوّل تا آخر بیان سنئے ، *پوری توجہ کے ساتھ بیان سننے کی نیّت کیجئے *ادب کے ساتھ بیٹھنے کی نیّت کیجئے * اگر قلم (Pen / Pencil) ، ڈائری آپ کے پاس ہے تو اَہَمّ نکات نوٹ کرنے کی بھی نیّت کر لیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

                             پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آج کے بیان کا موضوع ہے کہ “ صدّیق کیلئے ہے خُدا اور رسول بس!

                             اس میں شک نہیں کہ دینِ اسلام اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے۔ یہ ہماری بہت بڑی خوش قسمتی ہے کہ ہم پیدا ہوئے ہمیں سب نبیوں کے سُلطان ، اِمامِ حسن و حسین کے نانا جان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی غلامی نصیب ہوئی ،  اَلْحَمْدُللہ ہم مسلمان ہیں ، لیکن کمال یہ ہے کہ جب ہماری زندگی کا ایک ایک پَل اور ایک ایک لمحہ شریعت پر عمل کرتے ہوئے اسلامی احکامات کی تابعداری میں گزرے۔ صبح جاگنے سے رات سونے سمیت ایک ایک عمل اور ایک ایک کام شریعت کے دائرے کے اندر ہو۔ ہمارا اٹھنا شریعت کے مطابق ہو ، ہمارا بیٹھنا شریعت کے مطابق ہو ، ہمارا سونا شریعت کے مطابق ہو ، ہمارا پہننا شریعت کے مطابق ہو ، ہمارا بولنا شریعت کے دائرے میں ہو ، ہمارا


 

 



[1]   معجم کبیر ،  ۶ / ۱۸۵ ، حدیث : ۵۹۴۲