Book Name:Siddiq K Liay Khuda Aur Rasool Bus

حکایات سننے کی سعادت حاصل کرتےہیں جن سے یہ معلوم ہوگا کہ واقعی عاشقِ صادق ، یارِ غار  یارِ مزار حضرت سَیِّدُنَاابوبکر صدیق   رَضِیَ اللہ عَنْہ  کا جینا مرنا سب اللہ پاک کیلئے تھا۔

تعارفِ صدیقِ اکبر

                             آئیے! پہلے ان کا کچھ تعارف سنتے ہیں پھر ان کی زندگی کے کچھ واقعات بھی سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔

امیرِ اہل ِسنّت ، حضرت علامہ محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   اپنے رسالے “ عاشقِ اکبر “ کے صفحہ 3 پر حضرت  صدیقِ اکبر   رَضِیَ اللہ عَنْہ   کا تعارف بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : *خلیفۂ اوّل ، جانَشینِ مُصْطَفٰے ، امیرُالمؤمنین حضرتِ  صِدِّیقِ اکبر   رَضِیَ اللہ عَنْہ   کا نامِ نامی اسمِ گِرامی عبدُ اللہ آپ   رَضِیَ اللہ عَنْہ   کی کُنْیَت ابوبکر اور صِدِّیق وعتیق آپ   رَضِیَ اللہ عَنْہ   کے اَلقاب  ہیں۔ سُبحٰنَ اللہ!صِدِّیق کا معنی ہے : بَہُت زیادہ سچ بولنے والا۔ آپ   رَضِیَ اللہ عَنْہ   زمانۂ جاہِلیت ہی میں  اِس لقب سے مُلَقّب ہو گئے تھے کیونکہ ہمیشہ ہی سچ بولتے تھے اور عتیق کامعنی ہے : آزاد۔ سرکارِ عالی مَرتَبَت   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے آ پ   رَضِیَ اللہ عَنْہ   کو بشارت دیتے ہوئے فرمایا : اَنْتَ عَتِیْقٌ مِّنَ النَّارِ یعنی تُو نارِ دوزخ سے آزاد ہے۔ اِس لئے آپ   رَضِیَ اللہ عَنْہ  کایہ لَقَب ہوا ۔ ([1]) *آپ   رَضِیَ اللہ عَنْہ  قریشی ہیں اور ساتویں پُشت میں شجرۂ نسب رسولُ الله   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کے خاندانی شَجَرے سے مل جاتا ہے ، *آپ   رَضِیَ اللہ عَنْہ   عام ُالفیل کے تقریباً اڑھائی برس بعدمکہ میں پیدا ہوئے ، *امیرُالمؤمنین حضرتِ  صِدِّیقِ


 

 



[1]     تاریخ الخلفاء ، ص۲۲