Book Name:Siddiq K Liay Khuda Aur Rasool Bus

*سب سے پہلے کلمہ پڑھنے والے حضرتِ صدّیقِ اکبر ہیں۔ *مردوں میں سب سے پہلے صحابی کہلانے والے حضرتِ صدّیقِ اکبر ہیں۔ *سب سے پہلے مومن کا اعزاز پانے والے حضرتِ صدّیقِ اکبر ہیں۔ *سب سے پہلے کعبہ شریف میں خطبہ دینے والے حضرتِ صدّیقِ اکبر ہیں۔ *قبولِ اسلام سے پہلے اور بعد ہمیشہ شراب سے دور رہنےو الے حضرتِ صدّیقِ اکبر ہیں۔ *اپنے ذاتی مال سے چالیس (40) ہزار دینا ر پیارے آقا کے قدموں پہ نچھاور کرنے والے حضرتِ صدّیقِ اکبر ہیں۔ * مؤذنِ رسولُ اللہ ، حضرت بلال کو آزاد کروانے والے حضرتِ صدّیقِ اکبر ہیں۔ *اپنے گھر کا سارا سامان راہِ خدا میں قربان کرنے والے حضرتِ صدّیقِ اکبر ہیں۔ *پیارے آقا کو اپنے کندھوں پر بٹھانے کی سعادت پانےوالے حضرتِ صدّیقِ اکبر ہیں۔  *غار میں تین دن اور تین رات آقا کریم   عَلَیْہِ السَّلَام  کے ساتھ رہنے والے حضرتِ صدّیقِ اکبر ہیں۔ *اپنی کپڑوں کو پھاڑ کر غار کے سوراخوں کو بند کرنے والے حضرتِ صدّیقِ اکبر ہیں۔ *غار میں آقا کریم   عَلَیْہِ السَّلَام  کو اپنی گود میں سلانے والے حضرتِ صدّیقِ اکبر ہیں۔  *سانپ کے ڈسنے کی تکلیف کو برداشت کر کے بھی آقا کریم   عَلَیْہِ السَّلَام  کو نہ جگانے والے حضرتِ صدّیقِ اکبر ہیں۔ *جن کی ایڑی پر آقا کریم   عَلَیْہِ السَّلَام  نے اپنا لعاب دہن لگایا ہے وہ حضرتِ صدّیقِ اکبر ہیں۔ *ہجرت کے موقع پر آقا کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت کرنے والے حضرتِ صدّیقِ اکبر ہیں۔  *قرآنِ پاک میں جن کو ثَانِیَ اثْنَیْن کا لقب دیا گیا وہ حضرتِ صدّیقِ اکبر ہیں۔  *قرآن نے جن کے صاحب ہونے کا اعلان فرمایا ہے وہ حضرتِ صدّیقِ