Book Name:Sharm-o-Haya Kisy Kehty Hen

غیرمَحْرم کے ساتھ تنہائی کی مُمانعت

رسولِ کریم ، رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ ہر گز کسی ایسی غیر مَحْرَم عورت کے ساتھ خَلْوت  (Privacy) اختیار نہ کرے جس کے ساتھ اُس کا مَحْرَم مرد نہ ہوکیونکہ ایسی صورت میں ان کے درمیان تیسرا شیطان ہوتا ہے۔ ([1])

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!اپنے اندرحیا پیدا کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم بزرگوں کی شرم و حیا کے واقعات سُنیں اور خود میں عمل کا جذبہ بیدار کریں۔ ہمارے بزرگوں کی شرم و حیا کیسی تھی ؟آئیے!اس کے کچھ واقعات سنتے ہیں۔

عثمانِ باحیا کی شرم و حیا

            حضر ت حسن رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ امیر المؤمنین حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ عَنْہ کی شرم و حیا کی شدت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اگر آپ رَضِیَ اللہ عَنْہ کسی کمرے میں ہوتے اوراس کا دروازہ بھی بند ہوتا ، تب بھی نہانے کے لئے کپڑے نہ اُتارتے اورحیا کی وجہ سے کمر سیدھی نہ کرتے تھے۔ ([2])

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!غور کیجئےایک طرف حضرت عثمانِ غنی


 

 



[1]     مسند امام احمد ، مسند جابر بن عبد اللہ ، ۵ / ۱۰۱ ، حـدیث : ۱۴۶۵۷

[2]     مسند امام احمد ، مسند عثمان بن عفان  ، ۱ / ۱۶۰ ، حـدیث :  ۵۴۳