Book Name:Sharm-o-Haya Kisy Kehty Hen

       آج کے اس پُرفتن ماحول میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی گناہوں سے بچاتی ، شرم وحیا پر اُبھارتی اور عشقِ رسول کے جام بھر بھر کرپِلاتی ہے۔ ہم  بھی اس مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں اورذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں شرکت کرنے والے بن جائیں۔ امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی طرف سے روزانہ کم ازکم2گھنٹے مدنی کاموں کے لیے دینے کی ترغیب اِرشادفرمائی گئی ہے ، یقیناً جو جتنا زِیادہ وقت دے گا ، اُس کے لیے ثواب کمانے کے مواقع بھی اُسی قدر زِیادہ ہوں گے۔ اِنْ شَاۤءَ اللہ

ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک  مَدَنی کاممسجد درسبھی ہے۔ ٭ “ مسجددرس “ سےمسجدیں آبادہوتی ہیں۔ ٭ “ مسجددرس “ سےانفرادی کوشش کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ٭ “ مسجددرس “ سےنمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ ٭ “ مسجد درس “ کی برکت سے بھلائی کی باتیں سیکھنے سکھانےکاموقع ملتاہے۔ بھلائی کی باتیں سیکھنے سکھانے کی تو کیا ہی بات ہے۔ چنانچہ

منقول ہےکہ اللہ کریم نےحضرت مُوسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکی طرف وَحْی فرمائی : بھلائی کی باتیں خُود بھی سیکھو اور دوسروں کوبھی سکھاؤ ، میں بھلائی سیکھنے اور سکھانے والوں کی قبروں کو روشن فرماؤں گاتاکہ ان کو کسی قسم کی وَحشت نہ ہو۔ ([1]) بیان کردہ روایت سےمعلوم ہواکہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ سُنَّتوں بھرا بیان کرنے یا درس دینے اور سُننے والوں کےتُو وارے ہی نِیارے ہیں ، اِنْ شَآءَاللہاُن کی قبریں اَندر


 

 



[1]   شرح الصدور  ،  ص ۱۵۸