Book Name:Ummat e Mustafa Ki Khasusiyaat

(2)اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضورپُرنور،سَیِّدُالْمُرْسَلِیْن،نَبِیُّ الْاَنْبِیَاء (تمام نبیوں کے نبی) اور جمیع مخلوقاتِ الٰہی(اللہ پاک کی  تمام مخلوق)سے افضل تر ہیں۔(فتاویٰ رضویہ، ۱۵/ ۲۶۸)

(3) حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کا اس اُمّت میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار فرمانا، اس اُمّت کی فضیلت کاپتا ضرور دیتا ہے،مگر وہ اس اُمّت سے بہت افضل بلکہ ان5نبیوںعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام سے ہیں جو دیگر تمام انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامسے بھی افضل ہیں۔اللہ پاک کا کروڑہا کروڑ احسان ہے کہ اس نے رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدقے میں ہمیں مسلمان بنایا اورہمیں رحمتِ عالَم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اُمّت میں شامل فرما کر ہم پر اتنا بڑااحسان فرمایا ۔ اگر ہم اس کے اس احسان پر ساری زندگی بھی اس کاشکر بجالاتے رہیں تب بھی اس کا حق ادا نہ کرپائیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اُمّتِ سرکار کے افضل ہونے کی وجہ

اےعاشقانِ رسول!جس طرح حضور(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)تمام رسولوں کے سردار اور سب سے افضل ہیں،بِلا تشبیہ حضور(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کے صدقے میں حضور(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) کی اُمّت تمام اُمّتوں سے افضل(ہے)۔(بہارِشریعت،١/٥٤)اَلْحَمْدُلِلّٰہ!ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ اللہ کریم کے پیارے حبیبصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا دامنِ کرم ہمارے ہاتھوں میں آیا،یقیناًمکی مَدَنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمتمام انبیائے کرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام میں سب سے افضل و اعلیٰ ہیں۔آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے صدقے میں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اُمّت بھی پچھلی تمام اُمّتوں سے افضل ہے۔

یاد رہے!افضلیت کی وجہ ہر گز ہرگز یہ نہیں کہ اس اُمّت میں کثرت سےسرمایہ دار ہوں