Book Name:Ummat e Mustafa Ki Khasusiyaat

شامل ہے ،اگر چہ صورت کے اعتبار سے سخت تکلیف دہ ہے ۔ (تفہیم ا لبخار ی،  ۸/۸۰۰)

12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”مَدَنی انعامات

سُبْحٰنَ اللہ!اللہ کریم کی رحمت پر قربان! اس نے رحمتِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّت کے لئےطاعون کہ جو پچھلی اُمّتوں کے لئے عذاب مقرر تھا،اِس اُمّت کے لئے اِسے رحمت بنادیا۔ جس سے یہ اندازہ لگانا ذرا بھی مشکل نہیں کہ اللہ پاک اپنے پیارے رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی اُمّت سے کتنی محبت فرماتا ہے۔

ذرا سوچئے!گناہوں کے سبب اگراس اُمّت کے لئے بھی طاعُون کو عذاب بنادیا جاتا تو کس قدر تکلیف و آزمائش ہوتی،لہٰذا ہمیں چاہئےکہ ہم اللہ پاک کی نافرمانیوں سے خودبھی بچیں اوردُوسروں کو بھی بچائیں،خوب خوب نیکیاں کریں اور سُنّتوں بھری زندگی گزاریں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشِقانِ رَسول کی مسجد بھرو مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے گناہوں سے نفرت،نیکیوں سے مَحَبَّت اور سُنّتوں پر عمل کا جذبہ نصیب ہوتا ہے،لہٰذا اس مَدَنی ماحول سے وابستہ رہ کر12مَدَنی کاموں میں عملی طورپرشامل ہوکرنیکیوں کا ذخیرہ جمع کرتے ہوئے راہِ آخرت کے لیے سامانِ آخرت جمع کیجئے۔

      یاد رہے!12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام مَدَنی اِنْعَامات “کے مُطابِق روزانہ غوروفکر کرتے ہوئے ہر  مَدَنی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے ذِمَّہ دار کو مَدَنی اِنْعَامات کا رِسالہ جمع کروانا بھی ہے۔

      12مدنی کاموں میں سے یومیہ اس مدنی کام مَدَنی اِنْعَامات کی تفصیلی معلومات جاننے کے