Book Name:Ummat e Mustafa Ki Khasusiyaat

گے،اِن میں انجینئرز اور ڈاکٹرز بہت زیادہ ہوں گے ،نہ ہی فضیلت کی یہ وجہ ہے کہ یہ بہادر اور مضبوط ہوں گے یا یہ اِس لیے افضل ہیں کہ نہایت ہی چالاک وہوشیارہوں گے بلکہ اِن کی افضلیت کی ایک وجہ یہ  بھی ہے کہ یہ نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے کے اَہم مَنْصَب پر فائز ہیں،چنانچہ

 پارہ 4سورَۂ اٰلِ عمران کی آیت نمبر110میں اللہ پاک کا فرمانِ عالیشان ہے :

كُنْتُمْ  خَیْرَ  اُمَّةٍ  اُخْرِجَتْ  لِلنَّاسِ   تَاْمُرُوْنَ  بِالْمَعْرُوْفِ  وَ  تَنْهَوْنَ  عَنِ  الْمُنْكَرِ  وَ  تُؤْمِنُوْنَ  بِاللّٰهِؕ                                                          (پ۴،اٰل عمران:۱۱۰)                                  

ترجمۂ کنزالعرفان:(اے مسلمانو!)تم بہترین اُمّت ہو جو لوگوں(کی ہدایت )کے لئے ظاہر کی گئی،تم بھلائی کا حکم دیتے ہو اور بُرائی سے منع کرتے ہو اوراللہ پر ایمان رکھتے ہو۔

تفسیرِخازن میں اس آیتِ مبارکہ کے تحت لکھا ہے:اس اُمَّت کو نیکی کا حکم دینے اور بُرائی سے  منع کرنےکی بدولت دیگر تمام اُمّتوں پر فضیلت دی گئی ہے اور اسی سبب سے یہ اُمّت تمام اُمّتوں میں سب سے بہترین اُمّت ہے، پس ثابت ہوا!اس اُمّت کے بہترین ہونے کی وجہ(Reason)اس کے  افراد کا نیکی کی دعوت دینا اور بُرائی سے منع کرنا ہے ۔(تفسیرِ خازن،پ ۴،آل عمران،تحت الآیة:۱۱۰ ،۱/۲۸۹)

اب ہمیں اپنے بارے میں غور کرنا چاہیے کہ کیا ہم نیکی کی دعوت دینے والے اور بُرائی سے روکنے والے ہیں؟یاد رہے! اگر ہمارا گمان غالب ہو کہ بُرائی کرنے والے کو بُرائی سے روکیں گے تو وہ بُرائی سے رُک جائے گا تو ہمیں روکنا واجب ہے، نہ روکیں گے تو گناہ گار ہوں گے۔

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک کا اِحسان ہے کہ عاشقانِ رسول کی مسجد بھرو مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول ہمیں نصیب ہے،قربان جائیے! امیرِ اَہلسنّت حضرت علامہ