Book Name:Ummat e Mustafa Ki Khasusiyaat

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!مکتبۃُ المدینہ کی کتاب”سنتیں اور آداب“ سےکھانا کھانےکی چند سنتیں اور آداب سُنتے ہیں۔٭ہرکھانے سے پہلے اپنے ہاتھ پہنچوں تک دھو لیجئے۔رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا: جویہ پسند کرے کہ اللہ پاک اس کے گھر میں بَرَکت زیادہ کرے تو اسے چاہيے کہ جب کھانا حاضر کیا جائے تو وُضو کرے اور جب اُٹھایا جائے تب بھی وُضو کرے۔(ابن ماجہ،کتاب الاطعمہ،باب الوضوء عند الطعام ،۴/۹،حدیث:۳۲۶۰)حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمدیارخان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ لکھتے ہیں:اس(یعنی کھانے کے وضو )کے معنیٰ ہیں:ہاتھ ومنہ کی صفائی کرنا کہ ہاتھ دھونا کلی کرلینا۔(مرآۃ المناجیح ،۶/۳۲)٭جب بھی کھانا کھائیں تو اُلٹا پاؤں بچھادیجئے اور سیدھا کھڑا رکھئے یا سرین پر بیٹھ جائیے اور دونوں گھٹنے کھڑے رکھئے۔(بہارِ شریعت،حصہ ۱۶،ص۱۹ملخصاً)٭ کھانے سے پہلے جوتے اُتار لیجئے۔

) اعلان (

کھانا کھانے کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کی جائیں گی لہٰذا  یہ مَدَنی پھول  سننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں

پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

)1(شبِ جُمعہ کادُرُود