Book Name:Ummat e Mustafa Ki Khasusiyaat

والے عُلَما پر عُلوم کے خزانے کھل گئے۔(شرح زرقانی علی المواهب،خصائص امتہ … الخ،۷/۴۷۸)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس اُمّت میں کثیر عُلَما ہوئے،ہورہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

آئیے! ہم اپنے بارے میں غور کریں کہ کیا ہم اپنے اوپر لازم(فرض و واجب)علوم بھی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں؟بعض فرائض علوم حاصل کرنے کا ذریعہ مدرسۃ المدینہ بالغان بھی ہے، مدرسۃ المدینہ آن لائن(On line)کے ذریعے اپنے وَقْت کی سہولت کے مطابق مُختلف موضوعات پر علمِ دین حاصل کیا جاسکتا ہے(مدرسۃ المدینۃOn Line کی فِیس(Fee)بھی ہے اوریہاں انٹر نیٹ کے ذریعے پڑھایا جاتا ہے)۔

حفظ و یادداشت کی صلاحیت

حضرت قتادہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ ارشاد فرماتے ہیں:اللہ کریم نے اس اُمّت کو حفظ و یاد داشت (حیرت انگیز حافظے)کی وہ صلاحیت عطا فرمائی ہے جو پچھلی اُمّتوں میں سے کسی کو بھی عطا نہیں کی گئی، اللہ پاک نےاس نعمت کو نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّت کے ساتھ خاص فرمایا اور اس کی بدولت اس اُمّت کی عزّت بڑھائی۔(شرح زرقانی علی المواهب،خصائص امتہ… الخ، ۷/۴۷۸)

آئیے!بَرَکت حاصل کرنے کے لئے قوتِ حافظہ کےعظیم جوہر سے مالا مال اور اُمّتِ محبوب کو فیضانِ حدیث سے فیضیاب فرمانے والے ایک عاشقِ رسول بزرگ کی قوتِ حافظہ کے  بارے میں سُنئے ،چنانچہ

3 لاکھ احادیثِ مبارَکہ

حضرت ابو عَبْدُاللہ محمد بن اسماعیل بخاریرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کى قوتِ حافظہ بىان کرنے کے لئے ىہ