Book Name:Ummat e Mustafa Ki Khasusiyaat

گزشتہ(پچھلے) نبیوں کی گواہی دے گی کہ خدایا!انہوں نے اپنی قوموں کو تبلیغ کی تھی۔ (تفسیرنعیمی،پ۴،اٰل عمران،تحت الآیۃ:۱۱۰،٤/۹۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بیان کردہ خصوصیات میں اُمّت کی فضیلت کے ساتھ ساتھ اللہ پاک کے احسانات کا بھی بیان ہے،جن میں یہ بھی ہے کہ ہمارے جرم وگناہوں کو چھپانے کا اہتمام کیا گیا ہے اوریہ بھی بیان ہوا کہ اس اُمّت میں عُلَما و اَوْلیاء ہوتے رہیں گے۔آج بھی دیکھا جاتا ہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں مسلمان حَنَفِی،شافِعی،مالِکی اور حَنْبَلی ہیں۔اسی طرح کروڑوں قادِرِی،نقشبندی،چِشتی،سہروردی وغیرہ سلسلوں سے وابستہ ہو کر اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے فیض پارہے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اُمّتِ سرکار کو ربِّ کریم نے جن خُصوصیات سے نوازا ہے،ان میں سے ایک خُصوصیت یہ بھی ہے کہ اللہ پاک نے اس اُمّت کو حافظے کی مضبوطی کی عظیمُ الشان نعمت  بھی عطا فرمائی ہے،چنانچہ

کم عمری میں عِلْم حاصل کرنا

حضرت حسین بن عبدُالرّحیم عراقیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتے ہیں:اس اُمّت کی ایک خُصوصیت یہ بھی ہے کہ اس اُمّت کے لوگوں نے اپنی کم عمر ی میں جن علوم پر مہارت حاصل کی، پچھلی اُمّتیں لمبی عمر ملنے کے باوجود حاصل نہ کرسکیں،یہی وجہ ہے کہ اتنی کم عمری میں اس اُمّت کےاِجتہاد کرنے