Book Name:Ummat e Mustafa Ki Khasusiyaat

مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مبارک سوچ پر!جنہوں نے ایک ایسا عظیمُ الشّان مَدَنی مقصد عطافرمایا ہے جس کوپانے کے لیے ہمارے پاس”نیکی کی دعوت“کوعام کرنے کے سینکڑوں مواقع ہیں،وہ مَدَنی مقصد کیا ہے؟،آئیے!مل کر دُہرا لیتے ہیں:مجھے اپنی اورساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے۔“ اِنْ شَآءَ اللہ

عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامیمسجد بناؤ تحریک ہے،یہ مسجد بھرو تحریک ہے،یہ نمازی بڑھاؤ تحریک ہے،کاش! ہم بھی اِس تحریک کا حصہ بن کرعملی طورپرنیکی کی دعوت دینے والوں میں شامل ہوجائیں،یہ بہت اچھا ہے کہ ہم زِیادہ سے زِیادہ نیکی کی دعوت کے لیے اپنے آپ کو پیش کریں،مگرکسی عُذرکی وجہ سے اگر ایسا نہ ہوسکے توہمیں  روزانہ کم ازکم2گھنٹے تومَدَنی کاموں کو کرنے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لیے پیش کرنے ہی چاہئیں،رَمَضَانُ المبارَک میں ہم مساجد میں لوگوں کی بہت بڑی تعداددیکھ کرخوش ہوجاتےہوں گے کہ ہماری مسجدیں آبادہوگئی ہیں،نمازی بہت بڑھ گئے ہیں ماہِ رَمَضَانُ المبارَک کی رُخصتی بلکہ چند ہی روزوں کے بعد بدقسمتی سے مسجدیں ویران ہوجاتی ہیں، نمازیوں کی تعداد انتہائی کم ہوجاتی ہے،سینکڑوں مساجدایسی بھی ہوں گی جہاں آبادی تو ہے مگر افسوس! نماز پڑھنے والے نہیں،مسجد تو ہے مگر اِمام نہیں،ایسے عَلاقوں میں جاکر”نیکی کی دعوت“عام کرنے کی تو بہت زِیادہ ضرورت ہے،اُمّتِ مُصْطَفٰے کو درست راستے پر لانے کے لیے ہمیں وَقْت کی قربانی دینی ہوگی۔اے کاش!ہمیں دردِ اُمّت نصیب ہو جائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اُمّتِ مُصْطَفٰے کے مزید فضائل و کمالات کے