Book Name:Ummat e Mustafa Ki Khasusiyaat

ظاہر و باطن کو سُنّتوں کے سانچے میں ڈھالنے اور گناہوں سے پیچھا چھڑانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اورنیکی کی دعوت  کی دُھومیں مچانے میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم  و بیش 107 شعبہ جات میں دینِ مَتِیْن کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے،اِنہی میں سے ایک شعبہ”مجلس مَدَنی اِنْعَامات بھی ہے۔ امیرِاہلسنَّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی خواہش کے مُطابق اسلامی بھائیوں، اسلامی بہنوں اورجامعاتُ المدینہ و مَدارِسُ المدینہ کے طلبہ و طالبات کو باعمل بنانے کےلیے، مَدَنی اِنْعَامات پرعمل کی ترغیب دِلانے کے لئے”مجلس مَدَنی اِنْعَامات کا قیام عمل میں آیا۔ امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:کاش!دیگر فرائض و سُنَن کی بجا آوَری کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں ان مَدَنی اِنْعَامات کو بھی اپنی زندگی کا دستورُ العَمَل بنا لیں اورتمام ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی اپنے اپنے حَلْقے میں ان(مَدَنی انعامات کے رسائل) کو عام کردیں اور ہرمسلمان اپنی قَبْر و آخِرت کی بہتری کیلئے ان مَدَنی اِنْعَامات کو اِخلاص کے ساتھ اپنا کر اللہ پاک کے فضل و کرم سے جَنّتُ الْفردوس میں مَدَنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوسی بننے کا عظیم ترین انعام پالے۔‘‘آئیے! ہم