Book Name:Aala Hazrat Ki Shayri Aur Ishq-e-Rasool

رابطہ فرمائیں اور نورِ مصطفےٰ کی خیرات پانے، دل میں محبتِ مصطفےٰ بڑھانے اور نیک کاموں پر عمل کا جذبہ پانے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔ اور ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے بن جائیے۔ 12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام” قافلہ“بھی ہے۔

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام” قافلہ“

       اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! راہِ خدا میں سفرکرنے والے قافِلوں میں سفر کی بَرَکت سے نہ جانے کتنے لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا ہوچکا ہے۔٭ قافِلے میں سفر کرنے سے نیک لوگوں کی صحبت مُیَسَّر آتی ہے۔ ٭ قافِلے کی بَرَکت سے مسجد میں نَفْلی اِعتکاف کرنے کی سعادت مل سکتی  ہے۔٭ قافِلے کی بَرَکت سے بے نمازیوں کو نمازوں کی اَہَمِّیَّت معلوم ہو سکتی  ہے۔ ٭ قافِلے کی بَرَکت سے بہت سے دِینی مسائل سیکھنے کی سعادت ملتی ہے۔٭ قافِلے کی بَرَکت سے مسجدوں میں ذِکْر و اَذکار،دَرْس و بَیانات کا سِلْسِلہ جاری رہتا ہے۔٭ قافِلے کی بَرَکت سے مسجدیں آباد ہوتی ہیں۔٭مساجدکو آباد کرنے کی تو کیا ہی بات ہے!حدیثِ پاک میں ہے:جب کوئی بندہ ذِکْر ونماز کے لئے مسجد کو ٹھکانا بنالیتا ہے تو اللہ پاک اُس سے ایسے خوش ہوتا ہے، جیسے لوگ اپنے گمشدہ شخص کی اپنے ہاں آمد پر خوش ہوتے ہیں۔

(ابن ماجہ،کتا ب المساجد … الخ،با ب لزوم المساجد … الخ،۱/ ۴۳۸، حدیث:۸۰۰)

       آئیے!بطورِ ترغیب قافِلے کی ایک مَدَنی بہار سُنتے ہیں،چنانچہ

مدنی قافلے کی برکت سے روزگار مل گیا

ملتان (پنجاب، پاکستان) کے رہائشی  ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ وہ کافی عرصہ سے روز گار کے سلسلے میں پریشان تھے متعدد جگہوں پر انٹرویو بھی دئیے مگر کوئی جواب نہ آیا۔ اسی دوران