Book Name:Aala Hazrat Ki Shayri Aur Ishq-e-Rasool

ترغیب پر مشتمل نیز عورت اور مرد کے نفسانی جذبات کو بھڑکانے والے الفاظ کے ساتھ شاعری کرتے ہیں  اور ان کے ساتھ ساتھ وہ لوگ بھی نصیحت حاصل کریں  جو ان کی بیہودہ شاعری سنتے، پڑھتے اوردوسروں  کو سناتے ہیں ۔ ( تفسیر صراط الجنان، ۷/۱۷۱)

کس کس کا کلام پڑھنا چاہئے؟

امیر اہلسنت ،حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   فرماتے ہیں: کلام کو شریعت کی کسوٹی پر پرکھنے کی ہر ایک میں صلاحیّت نہیں ہوتی، لہٰذا عافیّت اسی میں ہے کہ مُسْتَند علمائے اہلسنّت کا کلام سُنا جائے۔ اردو کلام سننے کیلئے مشورۃً''نعتِ رسول''کے 7 حروف کی نسبت سے 7اسمائے گرامی حاضِر ہیں:(1)امامِ اہلسنّت ، مولیٰنا شاہ امام احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ (2)اُستاذِ زَمَن حضرت مولیٰناحسن رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ (3)خلیفۂ اعلیٰ حضرت مَدّاحُ الحبیب حضرت مولیٰنا جمیل الرحمٰن رضوی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ (4)شہزادۂ اعلیٰ حضرت،تاجدارِ اہلسنّت حُضور مفتیٔ اعظم ہند مولیٰنا مصطَفٰے رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ (5)شہزادۂ اعلیٰ حضرت ،حُجَّۃُ الاسْلام حضرتِ مولیٰنا حامد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ (6)خلیفۂ اعلیٰ حضرت صدرُ الافاضِل حضرتِ علامہ مولیٰنا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ ، (7)حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ وغیرہ۔مزید فرماتے ہیں اگر غیرِ عالم شاعِر کا کلام پڑھنا سننا چاہیں تو کسی ماہرِ فن سُنّی عالِم سے اُس کلام کی پہلے تصدیق کروا لیجئے۔ اِس طرح اِنْ شَآءَ اللہ ایمان کی حفاظت میں مدد ملے گی۔(کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ، ص۲۳۷،۲۳۸)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کے ادارے مکتبۃ المدینہ نے ان بزرگوں میں سے اکثر کے کلام دِیدہ زیب(خوشنما)اندازمیں چھاپ دیئےہیں۔انہیں حاصل کرنے کےلیے اپنے قریبی مکتبۃ المدینہ سے