Book Name:Shan-e-Bilal-e-Habshi

نادان غیر مسلموں کی نقالی میں اتنا آگے بڑھ جاتے ہیں کہ ان کے ایسے تہوار منانے لگتے ہیں جو ایمان کو ضائع کرنے والے ہوتے ہیں۔ اللہ پاک ہمارے حال پر کرم فرمائے اور ہمیں اپنے ایمان کی سلامتی کی فکر عطا فرمائے۔ ابھی ہم نے حضرت بلالِ حبشی رَضِیَ اللہُ عَنْہ   کی ایمان پر استقامت کے بارے میں سنا۔ آئیے اسی بارے میں مزید کچھ سنتے ہیں: چنانچہ 

ایمان پراستقامت

       یہ بھی منقول ہےکہ آپ کو دینِ اسلام سے ہٹانے کے لیے بعض اوقات غیرمسلم آپرَضِیَ اللہُ عَنْہُکوباندھ کربچوں کےحوالےکردیاکرتےجوآپ کومکہ کی گلی کُوچوں(Streets)میں گھسیٹتے پھرتے،لیکن اس کےباوجودآپ کی زبان پر’’ اَحَد، اَحَد“یعنی اللہایک ہے،اللہایک ہے،جاری رہتا۔(مصنف لابن  ابی شیبۃ،کتاب الفضائل،باب فی بلال وفضلہ، ۷/۵۳۷، حدیث:۱،ملتقطا)

اِستقامت دِین پر مجھ کو عطا فرمائیے

یا رَسُوْلَ اللہ برائے آلِ یاسر یانبی

(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص۳۷۸)

          اےعاشقانِ بلالِحبشی!سُنا آپ نے کہ حضرت ِسیدنا بلال حبشیرَضِیَ اللہُ عَنْہُ دِینِ اسلام  سےکیسی