Book Name:Shan-e-Bilal-e-Habshi

پر۔(احیاءالعلوم،کتاب الصبروالشکر،۴/۱۰۳)٭حضرت سیّدناابوسلیمان واسطیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتےہیں:اللہ پاک کی نعمتوں کویادکرنےسےدل میں اللہپاک کی محبت پیدا ہوتی ہے۔(تاریخ مدینہ ابن عساکر،۳۶ /۳۳۴، حدیث: ۴۱۳۳)٭حضرت سیّدناعمر بن عبدالعزیزرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہفرماتے ہیں: اللہ پاک کی نعمتوں کوشکرکےذریعےمحفوظ کر لو۔(حلیۃ الاولیا،۵/۳۷۴،حدیث: ۷۴۵۵)٭امام محمدبن محمد غزالیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہفرماتےہیں:دل کاشکر یہ ہےکہ نعمت کےساتھ خیر اورنیکی کاا رادہ کیاجائے٭ زبان کاشکریہ ہےکہ اس نعمت پراللہ پاک کی حمدوثناء کی جائے ۔٭باقی اعضا کاشکریہ ہےکہ اللہ پاک کی نعمتوں کواللہپاک کی عبادت میں خرچ کیاجائےاوران نعمتوں کواللہپاک  کی معصیت میں صَرف ہونےسےبچایاجائے٭آنکھوں کاشکریہ ہےکہ کسی مسلمان کاعیب دیکھےتواس پرپردہ ڈالے۔(احیاء العلوم ،کتاب الصبروالشکر،الرکن الاول فی نفس الشکر ،بیان فضیلۃ الشکر،۴/۱۰۳، ملخصاً)

اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں

پیارے پیارےاسلامی بھائیو! اِنْ شَآءَاللہ!آئندہ ہفتے کے بَیان کا موضوع ”خوش قسمت کون؟“ہوگا۔یقیناً آج ہر ایک نے خوش قسمتی کےاپنے اپنے پیمانے بنائے ہوئے ہیں۔ لیکن حقیقی خوش قسمتی کیا ہے اور حقیقت میں خوش قسمت کون ہے، آئندہ بیان میں اس بارے میں کچھ  باتیں بیان کی جائیں گی۔لہٰذا! آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نیّت کیجئے،نہ صرف خود آنے کی بلکہ اِنفرادی کوشش کرکے دُوسروں کو بھی ساتھ لانے کی نیّت کیجئے اورہاتھ اُٹھا کر زور سے کہیے:اِنْ شَآءَ اللہ

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنَّتوں بھرےاجتماع میں

 پڑھےجانے والے6دُرودِ پاک اور2دُعائیں