Book Name:Shan-e-Bilal-e-Habshi

ڈھیروں بھلائیاں حاصل کرنےکاذریعہ ہے۔٭دُعااللہکریم  سےمُناجات کرنے،اس کاقُرب حاصل کرنے،اس کی عظیم بارگاہ سےمُرادیں پانےکابہترین  ذریعہ ہے۔٭دعابخشش ومغفرت کاپروانہ حاصل کرنےاوردُنیوی واُخروی مَصائِب ومُشکِلات کےحل کا نہایت آسان اورمُجَرَّب ذریعہ ہے۔ ٭دُعاایک بہترین عبادت اورپیارےآقاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سُنّت ِ مُبارکہ ہے۔٭دُعا گنہگار بندوں کےحق میںاللہ کریم کی طرف سے ایک بہت بڑی نعمت وسعادت ہے۔

 صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

نیک کام کی ترغیب:

      پیارے پیارےاسلامی بھائیو!اپنےدلوں میں عشقِ رسول،عشق ِصحابہ و اولیاء  کی شمع روشن کرنے،محبتِ رسول سےدلوں کوگرمانے،گناہوں سےنفرت اورایمان کی حفاظت کا جذبہ پانےکےلئےعاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے، اپناکچھ نہ کچھ وقت نکال کرذیلی حلقوں کےمدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں،ان مدنی کاموں میں شمولیت کی برکت سے ہم گناہوں سے بچے رہیں گے،آخرت کے لیے نیکیوں کا ذخیرہ جمع ہوتارہے گا،نیکی کی دعوت دینے والے  خوش نصیبوں میں ہمارا شُمار ہوگا، اچھی صحبت مُیسّر آئے گی اورمدنی انعامات پر عمل کا جذبہ نصیب ہوگا۔٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ "72نیک کام "عمل کا جذبہ بڑھانے اور گناہوں سے پیچھا چُھڑانے کا بہترین نُسْخَہہیں،٭ نیک کام پر عمل کرنےوالوں سےاَمیرِاَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بہت خوش ہوتےاوراُنہیں دُعاؤں سے نوازتے ہیں٭ نیک کام پرعمل کی بَرکت سےخَوفِ خُدا وعشقِ مُصْطَفٰے کی لازوال دَوْلت ہاتھ آتی ہے۔انہی نیک کاموں میں سے نیک کام نمبر43ہےکہ:آپ