Book Name:Shan-e-Bilal-e-Habshi

رضویہ جلد 9، ص158-159 پر ہے:ایمان و تصحیحِ عقائد(یعنی ایمان اور درست عقائد کو تسلیم کرنے)کے بعد جملہ حُقُوقُ اللہ میں سب سے اہم و اعظم نماز ہے۔

      نماز ضائع کرنے والوں کو قبرو حشر میں دردناک  عذابات کاسامناکرناپڑےگا،چنانچہ

بے نمازی کی سزا

       بروزِقیامت گناہگاروں کی  شفاعت فرمانےوالےآقاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا:قيامت کےدن سب سے پہلے نماز چھوڑنے والوں کےچہرے سياہ ہوں گے اور بے شک جہنم ميں ايک وادی ہےجسے لَمْلَمْ کہا جاتا ہے،اس میں سانپ ہيں اورہرسانپ اُونٹ جتناہے،اس کی لمبائی ايک مہینےکی مسافت جتنی ہے،جب وہ بے نمازی کو ڈَسےگاتواس کازہر 70سال تک اس کےجسم(Body)میں جوش مارتا رہےگا،پھر اس کاگوشت گل کرہڈی سےالگ ہوجائے گا۔(کتاب الکبائر،فصل فی المحافظۃ علی الصلوات والتہاون بہا،ص۲۶)

      اےعاشقانِ رسول!خوفِ خداسےلرزجاناچاہئے،خوابِ غفلت سےبیدارہوجاناچاہئے اور آج سے ہی نمازوں کی پابندی شروع کر دیجئے،نہ صرف پانچوں نمازیں مسجدکی پہلی صف میں  باجماعت ادا کرنے کا معمول بنائیں بلکہ تَحِیَّۃُ الْوُضُو اوردِیگر نوافل کی بھی پابندی کرنےکی نیت کر لیجئے،تَحِیَّۃُ الْوُضُو   کی ترغیب تو72 نیک کاموں میں بھی شامل ہے۔ یہ نوافل پڑھنے سے اس نیک کام پربھی عمل ہو جائے گا، ویسے بھی نوافل پڑھنے کی کئی  برکتیں ہیں۔ آئیے!نفل نمازوں کی پابندی کاذہن بنانے کے لئے 3فرامینِ مُصطفٰے سنتےہیں :چنانچہ

نوافل کے فضائل