Book Name:Shan-e-Bilal-e-Habshi

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                       صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مجلس اِمامت کورس                                     

        پیارے پیارےاسلامی بھائیو!سیّدنابلالِ حبشیرَضِیَ اللہُ عَنْہُکی سیرتِ طیبہ سے حصہ پانےاور اپنےدلوں میں عشقِ رسول کو اُجاگرکرنے کےلئے عاشقانِ رسول کی  مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ  ہو جائیے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی  دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کے لئے 107شعبہ جات میں دِینِ متین کا کام کررہی ہے۔        اِنہی شعبہ جات میں ایک شعبہ مجلس امامت کورس بھی ہے۔

       امامت ایک ایسا مقدس شعبہ ہے کہ ہر شخص دل سے اس کی قدر کرتا ہے۔اَمِیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتے ہیں: امامت اسلام کی بہترین خدمت اور رزقِ حلال کے حصول کا عظیم ذریعہ ہے۔ ”مجلس امامت کورس“کی ذمہ داریوں میں یہ بھی شامل ہے کہ یہ اندرون و بیرونِ ملک کی مساجد کے لیے اہل و ذمہ دار امام و مؤذن مہیا کرے۔یہ مجلس اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داریاں سرانجام دینے والے ائمہ کرام امامت و نماز سے متعلق  بنیادی فرض علوم سے مکمل آگاہی رکھتے ہوں، وہ متقی ہونے کے ساتھ باعمل بھی ہوں، دِین و مسلک کا درد رکھنے والے ہوں، مدنی مرکز کے طریقِ کار کے مطابق 12 مدنی کاموں کی دُھومیں مچانے والے ہوں ۔ ائمہ کرام اچھا بیان کرنے کی صلاحیت، عقائد میں پختگی، امامت و خطابت کی اہلیت، تجوید و قراءت سے تلاوتِ قرآن  کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہونے کے ساتھ ساتھ حُسنِ معاشرت سے زندگی گزارنے والے ہوں۔ اسی لئے امامت کورس میں بنیادی عقائد، نماز و امامت سے متعلق ضروری فقہی مسائل، تجویدو قرأت اور اخلاقیات سکھانے کے ساتھ تنظیمی تربیت کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔