Book Name:Shan-e-Bilal-e-Habshi

میں لے گئی؟آج شب میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے اپنے آگے تمہارے قدموں کی آواز سُنی۔تو حضرتِ سیدنابلالرَضِیَ اللہُ عَنْہُنےعرض کیا:یَارَسُولَاللہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!میں(وضوکرنےکےبعد) ہمیشہ دورکعتیں پڑھ کراذان دیتاہوں اور جب بے وضو ہوجاتاہوں تو فوراً وضو کرلیتا ہوں تو رحمتِ عالمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےفرمایا(اچھا!)یہی وجہ ہے۔(ترمذی، کتاب المناقب، باب فی مناقب ابی حفص۔۔ ۔ الخ، ۵/۳۸۵، حدیث:۳۷۰۹ملتقطا)

       اےعاشقانِ صحابہ!سناآپ نےکہ سیّد نا بلالِ حبشیرَضِیَ اللہُ عَنْہُکونفل نماز کاکیساجذبہ تھا،جب بھی وضو کرتے تو دو رکعت نماز تَحِیَّۃُ الْوُضُوْادا فرماتےاور ایک طرف ہم اپنے کردار کی طرف نگاہ دوڑائیں تو ہمارا حال یہ ہےکہ نوافل کےساتھ ساتھ فرائض وواجبات کی ادائیگی میں بھی سُستی و غفلت نظرآتی ہے،دوستوں کے ساتھ فضول  باتوں میں گھنٹوں ضائع کر دیتے ہیں، لیکن  نماز کی خاطر مسجد میں جانے کے لئے ٹائم نہیں۔ شادی کی دعوت میں  دو گھنٹے پہلے پہنچ جاتے ہیں،  لیکن نماز کے لئے 10منٹ پہلےجانےکاوقت نہیں،بلکہ ایک تعداد ایسی ہے کہ مسجد میں اگرپہنچتے بھی ہیں توعین جماعت کے وقت،جمعہ والے دن عین خطبہ کے وقت جلدی جلدی میں وضو کے قطرے مسجد کے فرش پرگِراتے ہوئے جماعت میں شامل ہوتے ہیں،حالانکہ مسجد کے فرش پر وضو کے پانی کے قطرے ٹپکانا شرعاً دُرست نہیں ہے۔

      ہم غورکریں کہ کہیں اپنی زندگی کےمقصد(Purpose of  life)کو بُھول کردن رات اللہ پاک کے حقوق کی پامالی  میں بسرتونہیں کررہے؟

       یادرکھئے!ایمان و عقائد کی درستی کے بعدنماز حُقُوقُ اللہمیں سب سے اہم حق ہے۔چنانچہ فتاویٰ