Book Name:Shan-e-Bilal-e-Habshi

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ امامت کورس کی برکت سے کئی افراد اپنی نمازیں درست کر نے کے ساتھ امام بن کر رخصت ہوتے اور معاشرے میں عزت کا مقام پاتے ہیں۔ لہٰذا جسےبھی موقع ملے اسے ضرور امامت کورس کے ذریعے علمِ دین حاصل کر تبلیغِ دین میں اپنا حصہ شامل کرنا چاہیے۔  اللہ پاک دعوتِ اسلامی کی تمام  مجالس کومزید ترقیاں اور برکتیں عطافرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

       پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بیان کواختتام کی  طرف لاتےہوئے شُکرکے بارے میں کچھ مُفیدباتیں بیان کرنے کی سعادت  حاصل کرتاہوں ۔

پہلے2فرامینِ مُصطفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمملاحظہ کیجئے:(1)ارشاد فرمایا:اللہپاک کو یہ بات پسند ہے کہ بندہ ہرنوالے اور ہر گھونٹ پر اللہکریم کا شکراداکرے۔(مسلم،کتاب الذکر والدعاء، الخ، باب استحباب حمد اللہ۔۔۔الخ،ص۱۱۲۲،حدیث۶۹۳۲)(2) ارشاد فرمایا:تمہیں چاہئےکہ زبانیں ذکرسےاور دل شُکر سے تررکھو۔(شعب الایمان،باب فی محبة اللہ،فصل فی ادامة ذکر اللہ،۱/۴۱۹،حدیث:۵۹۰،ملتقطاً) ٭شکراعلی درجےکی عبادت ہے۔( شکر کے فضائل،ص۱۲)٭اللہ پاک  کی نعمتوں پرشکرواجب ہے۔ (خزائن العرفان،پ۲،البقرہ ،تحت الایۃ:۱۷۲)٭شکر کی توفیق عظیم سعادت ہے۔(ایضاً ،ص۱۲)٭شکر میں نعمتوں کی حفاظت ہے۔(ایضاً ،ص۱۲)٭شکرہی سےنعمتیں زیادہ ہوتی ہیں۔(ایضاً ،ص۱۲) ٭شکراللہ والوں کی عادت ہے۔(ایضاً ،ص۱۲)٭نعمت ملنے پراللہپاک کاشکراداکرنےکی صورت میں بندہ عذاب سے محفوظ رہتاہے۔(صراط الجنان ،۴/۴۰۶)٭عبادت بغیر شکر کےمکمل نہیں ہوتی۔(بیضاوی،۱/۴۴۹، پ۲، البقرہ ،تحت الایۃ:۱۷۲)٭شکر تمام عبادتوں کی اصل ہے۔(تفسیر کبیر،۲/۱۹۱ پ۲،البقرہ ،تحت الایۃ:۱۷۲) ٭حضرت سیّدناابوبکرشِبْلیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتےہیں:شکریہ ہےکہ نظرنعمت عطاکرنےوالےپرہونہ کہ نعمت