Book Name:Allah Walon Ki Seerat

اور مُسْتَحَب کی بھی زبردست پابندی فرماتے تھے جبکہ نادان  لوگ فرائض و واجبات سے بھی غافل ہیں، ٭اللہ پاک کے یہ نیک بندے آخری دَم تک نیکیاں کمانے کی دُھن میں مگن رہتے جبکہ کئی لوگ ایسے بھی ہیں جواپنی  ساری زندگی غفلت میں  گُزار کر بُڑھاپے میں بھی نیکیوں کی طرف مائل نہیں ہوتے،٭ہمارے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کئی سالوں تک عشاء کے وضو سے فجر کی نمازیں ادا کیا کرتے تھے جبکہ ایک تعداد ہے ،جسےفجر میں جاگنے کی توفیق ہی نہیں ملتی،٭اور جو جاگ جاتے ہیں،ان میں سے بہت کم مساجد میں آکر فجر کی نماز جماعت سے پڑھتے ہیں،٭ہمارے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن پیارے آقا صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنّتوں  کے دیوانے ہوتے ہیں جبکہ کئی لوگ فیشن کے  دیوانے،دنیا کی رنگینیوں کے مَستانےہیں،٭ہمارے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نہ صرف خود نیکیاں کرتے ہیں بلکہ دوسروں تک بھی نیکی کی دعوت  پہنچاتے ہیں  جبکہ کئی لوگ سارا  دن گناہوں میں مشغول  رہتے  ہیں بلکہ مَعَاذَ اللہ دوسروں کو بھی گناہوں  کے مواقع فراہم کرتے ہیں ۔ اے کاش! سب مسلمان نیک بن جائیں، اے کاش!سب مسلمان اپنے بزرگوں کے نقشِ قدم پر چلنے والے بن جائیں۔ اے کا ش!سب مسلمانوں کو بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی طرح فکرِ آخرت نصیب ہو جائے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے ذکر کی برکتیں

اے عاشقانِ اولیا!اللہ پاک کے نیک بندوں کی زندگیوں میں ہمارے لیےسیکھنے کی بے شمار باتیں ہیں،یہ پاکیزہ خوبیوں والے لوگ ہر وَقْت اپنے مالکِ حقیقی کی رِضا کی کوشش میں ہوتے ہیں،یہ مقدس لوگ دنیا میں حقیقتاً ایک مسافر (Traveller)کی سی زندگی گزارتے ہیں اور ہمیشہ آخرت کو سامنےرکھتے ہیں،جس طرح کوئی دنیا میں مشغول رہنے والا اپنی دنیا کو بہتر سے بہترین کرنے کے