Book Name:Allah Walon Ki Seerat

لیےفکر مند رہتا ہے،اللہ پاک کےیہ نیک بندے اس سےکہیں زیادہ اپنی آخرت کی بہتری کےلیے مصروفِ عمل ہوتے ہیں، یہ لوگ اپنی زندگیاں اس انداز سے گزارتے ہیں کہ بعد والوں کے لیے ان کا ذکر کرنا بھی اللہ پاک کی رحمتیں پانے کا سبب بن جاتا ہے۔اللہ  پاک ان کے تذکروں میں ایسی تاثیر رکھ دیتا ہے کہ صرف ان کے ذِکْرکی بَرَکت سےدلوں کی دنیا بدلنے لگتی ہے، ان کے ذکر کی بَرَکت سے ہی لوگوں کی کایا پلٹنےلگتی ہے۔ان کے ذِکْرکی بَرَکت سےدِلوں کی صفائی ہوتی ہے،ان کے ذِکْرکی بَرَکت سے رُوحکوتازگی نصیب ہوتی ہے،ان کے ذِکْرکی بَرَکت سے فکر ونظر کو کشادگی ملتی ہے، ان کے ذِکْرکی بَرَکت سےعمل کی رغبت ملتی ہے، ان کے ذِکْرکی بَرَکت سے دلوں میں پرہیزگاری کا نُور داخل ہوتا ہے، ان کے ذِکْرکی روشنی دِل و دِماغ کو زِندہ کر دیتی ہے،ان کے ذِکْر کی بَرَکت سے ربِّ کریم  کی پہچان نصیب ہوتی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ!انہی نیک عادت لوگوں میں سے ایک مفتیِ دعوتِ اسلامی مفتی محمد فاروق عطاری مَدَنی رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ بھی ہیں۔آئیے!آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی سیرت کے بارے میں سُنتے ہیں۔ پہلے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا مُخْتَصَر تعارُف ملاحظہ کیجئے:

مفتیِ دعوتِ اسلامیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا مختصر تعارف

       ٭آپرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کا نام’’محمدفاروق“ہے۔٭آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی وِلادت26اگست1976 کو رَمَضَانُ المبارَک کے مہینے میں لاڑکانہ،سندھ میں ہوئی۔٭ابتدائی تعلیم اور حفظِ قرآن حیدرآباد،سندھ کے ایک سُنّی جامعہ سےکیا،پھر لاڑکانہ سے حیدر آباد اور پھر 1989 میں کراچی مُنْتَقِل(Shift)ہوگئے۔)مفتیِ دعوتِ اسلامی ،ص۱۳ ملخصاً)٭عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بَرَکت سےمَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئے۔٭آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اپنی عادات میں دیگر طَلَبَہ سےممتاز حیثیت کے حامِل تھے۔ ٭آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کا معمول تھا کہ روزانہ قرآنِ کریم  کی ایک منزِل کی تلاوت کرتے،یوں7دن میں مکمل قرآنِ پاک ختم کرلیا کرتے