Book Name:Allah Walon Ki Seerat

وابستہ رہئے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی  کم و پیش107شعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے،انہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ’’مجلس خُدّامُ المساجد ‘‘بھی ہے۔اس مجلس کے تحت جن علاقوں میں مساجد کی حاجت ہوتی ہے وہاں مساجد قائم کی جاتی ہیں،وہاں اَئمّۂ کرام، مؤذِّنین،خُطَباء کی تقرری اور ان کی تنخواہوں کی سیٹنگ بھی اسی مجلس کے تحت ہوتی ہے۔یہ مجلس دراصل امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مساجد سے اُلفت و مَحَبَّت کا نتیجہ ہے،آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکا یہ درد ہے کہ مساجد کو آباد کیا جائے، اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک’’دعوتِ اسلامی‘‘کو مسجد بھرو تحریک قرار دیا ہے۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ وقتاً فوقتاً ہفتہ وار سُنّتوں  بھرے اجتماعات و مَدَنی مذاکروں میں مساجد کو آباد کرنے کی ترغیب دلاتے ہی رہتے ہیں۔اے کاش! ہم بھی امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی سوچ کے مطابق مساجد بنانے اور لوگوں پر انفرادی کوشش کرکے مساجد کو آباد کرنے والے بن جائیں۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

مَزارات پر حاضری کےآداب

            اےعاشقانِ رسول!آئیے!مکتبۃ المدینہ کے رسالے”مَزاراتِ اولیاء کی حِکایات“سے مَزارات پر حاضِری کا طریقہ اور چندآداب سُنتے ہیں،چنانچہ

      ٭اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن کے مزاراتِ طیِّبات پر حاضِری دینے اور اُن سے فیض لینا بُزرگوں کا معمول رہا ہے،جیسا کہ شیخ امام خلّال رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:مجھے جب بھی کوئی معاملہ درپیش