Book Name:Allah Walon Ki Seerat

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام ’’اِنْفِرادی کوشش‘‘

پیارےپیارےاسلامی بھائیو!امیرِ اَہْلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے  ہمیں ایک مَقْصَد عطافرمایا ہے کہ”مجھے اپنی اور ساری دُنیا  کے لوگوں کی اِصْلاح کی کو شش  کرنی ہے اِنْ شَآءَ اللہ۔“اپنی  اصلاح کیلئے72 نیک کام پر عمل اور ساری دُنیا  کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش  کیلئے قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنالیجئے اور12مَدَنی کاموں میں مشغول ہوجائیے۔12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام” انفرادی کوشش“بھی ہے،مسلمانوں کو  نیک،نمازی اورسُنّتوں کا عادی بنانے اور گناہوں سے بچانے کیلئے ان پر انفرادی کوشش  شروع کردیجئے۔قافلوں کے علاوہ بھی جب کسی اسلامی بھائی سے ملاقات ہوتو شفقت و مَحَبَّت بھرے انداز میں انفرادی کوشش  کیجئے اِنْ شَآءَ اللہ اس کی ڈھیروں برکتیں ظاہر ہوں گی۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ انفرادی کوشش کی ترغیبیں تو 72نیک کام نامی رسالے میں بھی موجود ہیں، چنانچہ نیک کام نمبر22ہے:کیا آج آپ نے کم از کم دو اسلامی بھائیوں کو اِنفرادی کوشش کے ذریعےقافلے و72 نیک کام کی ترغیب دِلائی؟نیک کام نمبر52 ہے :کیا آپ نے اِس ہفتے اجتماع کے فوراً بعد خود آگے بڑھ کر انفرادی کوشش کرتے ہوئے نئے نئے اسلامی بھائیوں سے مُلاقات کا شرف حاصل کر کے ان کا نام،پتا اور فون نمبر حاصل کیا ؟ (کم از کم چار سے مُلاقات اور کم از کم ایک کا پتا وغیرہ ضرور لیجئے پھر اِن سے رابطہ بھی رکھئے)

یادرہے!٭اِنْفِرادی کوشش کی بَرَکت سےجماعت سےنماز پڑھنے والوں میں اضافہ ہوتاہے۔ ٭اِنْفِرادی کوشش کی بَرَکت سےمَدَنی دَرس  اور نمازِ فجر کے بعد تفسیرِ قرآن  کےحلقے میں شریک ہونے والوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔٭اِنْفِرادی کوشش کی بَرَکت سےسُنَّتوں  کی تربیت کیلئےقافلوں میں سفر