Book Name:Allah Walon Ki Seerat
ہوتاہے ،میں امام موسیٰ کاظم بن جعفر صادق رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے مزارِ مبارَک پر حاضر ہوکر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا وسیلہ پیش کرتا ہوں۔اللہ کریم میری مشکل کو آسان کرکے مجھے میری مراد عطا فرما دیتا ہے۔(تاریخ بغداد،۱/۱۳۳)٭حضرت امامِ شافِعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: مجھے جب کوئی حاجت پیش آتی ہے،دورکعت نَماز ادا کرکے امامِ اعظم ابو حنیفہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے مزارِ پُر انوار پر جاکر دعا مانگتا ہوں، اللہ کریم میری حاجت پوری کردیتا ہے۔(الخیرات الحِسان،ص۲۳۰)٭(اگرکوئی شَخْصاللہ پاک کے ولی کےمَزار شریف یا)کسی بھی مُسَلمان کی قَبْر کی زِیارَت کو جانا چاہے تو مُسْتَحَب یہ ہے کہ پہلے اپنے مَکان پر (اگرمکروہ وَقْت نہ ہو تو)دو(2)رکعت نَفْل پڑھے،ہر رکعت میںسُوْرَۃُالْفَاتِحَہکے بعد ایک بار اٰیَۃُ الْکُرْسِی اورتین(3)بارسُوْرَۃُ الْاِخْلَاص پڑھے پھر اس نَماز کا ثَواب قَبْروالےکو پہنچائے،اللہ کریماُس فَوت شُدہ بندے کی قَبْر میں نُور پیدا کرے گا اور اِس (ثَواب پہنچانے والے)شَخْص کو بَہُت زِیادہ ثَواب عَطا فرمائے گا۔ (فتاویٰ ہندیہ،۵/۳۵۰)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
﴿ اعلان﴾
مزارات پر حاضری کے بقیہ آداب تربیتی حلقوں میں بیان کئے جائیں گےلہٰذا ان کو سُننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں
پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں