Book Name:Allah Walon Ki Seerat

کیلئے اسلامی بھائی تیار کیے جاسکتے ہیں۔٭انفرادی کوشش کی بَرَکت سے مَسجدوں کو آباد رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ آئیے! ترغیب کے لئے انفرادی کوشش کے تعلق سے ایک واقعہ سُنتے ہیں،چنانچہ

ڈرائیور پر اِنفرادی کوشش

عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کیلئے مختلف عَلاقوں سے بھر کر آئی ہوئی مخصوص بسیں واپسی کے انتظار میں جہاں کھڑی ہوتی ہیں وہا ں سے ایک اسلامی بھائی کا گُزر ہوا،انہوں نے دیکھاکہ ایک خالی بس میں گانے بج رہے ہیں اور ڈرائیور بیٹھ کر چَرَس کے کش لگا رہا ہے۔انہوں نے جا کر ڈرائیو ر سے محَبّت بھرے انداز میں مُلاقات کی،اَلْحَمْدُللہ مُلاقات کی برکات فوراً ظاہر ہوئیں،اُس نے خود بخود گانے بند کر دئیے اور چَرَس والی سگریٹ بھی بُجھا دی ،اس اسلامی بھائی نے مُسکرا کر سُنّتوں بھرے بیان کی کیسٹ”قبر کی پہلی رات“اُس  ڈرائیور کو پیش کی۔اُس نے اُسی وَقْت ٹیپ ریکارڈر میں لگادی۔اَلْحَمْدُللہ اُس نے بہت اچھااثرلیا،گھبرا کرگُناہوں سے توبہ کی اور”انفرادی کوشش“کی بَرَکت سے وہ بس سے نکل کر  اس اسلامی بھائی کے ساتھ اجتماع میں آکر بیٹھ گیا۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہم مفتیِ دعوتِ اسلامی مفتی محمد فاروق عطاری مَدَنی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی سیرتِ مبارکہ کے بارے میں سُن رہے تھے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہمفتیِ دعوتِ اسلامی رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ ایک باکمال انسان تھے،یہی وجہ ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ایک وَقْت میں ایک سے زائد ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، جامعۃ المدینہ کے بہترین مدرس(Teacher)تھے، زبردست عالِمِ دین تھے، تجربہ کار مفتی تھے،ایک کامیاب اِمام ہونے کے ساتھ ساتھ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن بھی تھے مگر اس