Book Name:Allah Walon Ki Seerat
اےعاشقانِ رسول!مفتیِ دعوتِ اسلامی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی سیرت بالخصوص آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی عاجزی سے ہمیں بھی سیکھنا اور اپنے اندر عاجزی پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ عاجزی کرنے والا بظاہر خود کو جُھکا رہا ہوتا ہے لیکن حقیقت میں وہ اپنی شخصیت کو بلند کر رہا ہوتا ہے۔ کئی احادیثِ طیّبہ میں عاجزی اپنانے کی ترغیب آئی ہے۔آئیے!عاجزی کا جذبہ پیدا کرنے کی نِیَّت سے3 فرامین مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ سُنتے ہیں ،چنانچہ
1۔ارشاد فرمایا:دوسروں کو مُعاف کرنے کے سبب اللہ پاک بندے کی عزّت بڑھاتا ہے اور جو شخصاللہ پاک کے لئے عاجزی کرتا ہے اللہ پاک اُسے بلندی عطافرماتاہے۔(مسلم،کتاب البروالصلة والآداب، باب استحباب ا لعفووالتواضح ، ص ۱۰۷۱، حدیث : ۲۵۸۸)
2۔ارشاد فرمایا:ہر شخص کے ساتھ 2 فرشتے ہوتے ہیں اور اسے ایک لگام ڈالی جاتی ہے جس کے ذریعے اسے روکتے ہیں،پس اگر وہ اپنے نَفْس کو اُونچا کرتا ہے تو وہ اسے کھینچتے ہیں اور دعا کرتے ہیں:اے اللہکریم!اسے پستی عطا فرما اور اگر وہ اپنے نفس کو پست کرتا ہے تو یوں دعا کرتے ہیں:اے اللہ کریم ! اسے بلندی عطافرما۔ (معجم کبیر،۱۲/ ۲۱۸، حدیث :۱۲۹۳۹ مفھومًا)
3۔ارشاد فرمایا:اس شخص کے لئے خوشخبری ہے جو محتاج نہ ہونے کے باوجود عاجزی کرے اوراپنا مال گناہوں میں خرچ نہ کرے۔( شعب الایمان ، باب فی الزکاة...الخ ،۳/ ۲۲۵، حدیث :۳۳۸۸ملتقطاً )
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!عاجزی کی عادت اپنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول ایک بہت بڑی نعمت ہے،لہٰذا آپ بھی اس مَدَنی ماحول سے