Book Name:Allah Walon Ki Seerat

مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کی طرف سے اس وَقْت30سے زائد مختلف  آن لائن  مَدَنی کورسز کروائے جا رہے ہیں، جن میں سے ایک”فیضانِ نمازکورس“ بھی ہے، یعنی اگر کوئی گھر بیٹھے بذریعہ انٹر نیٹ یہ کورس کرنا چاہے تو دعوتِ اسلامی یہ سہولت بھی فراہم کررہی ہے،اِس کورس کی مدّت63دن ہے،درجے(کلاس)کا دورانیہ30منٹ ہےاوریہ کورس اُردو اور انگلش2زبانوں میں کروایا جاتاہے،اب تو ہمیں چُستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نماز سیکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

نماز کی برکات

پیارےپیارےاسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ پابندی کے ساتھ نماز پڑھنے کی بڑی برکتیں ہیں،مثلاً٭نماز جنّت میں لے جانے والا عمل ہے،٭نماز مومن کے لئے بہترین عمل ہے ، ٭نماز نُور ہے،٭بدن کی عاجِزی اور دل و دماغ کی حاضِری کے ساتھ 2 رکعتیں نماز ادا کرنے والے کے لئے جنّت واجب ہو جاتی ہے،٭2 رکعت نماز دُنیا اور جوکچھ اِس میں ہے سب سے بہتر ہے،٭ نماز پڑھنا اللہ پاک کے نزدیک پسند یدہ عمل ہے،٭نماز میں ہر سجدے کے بدلے ایک نیکی لکھی جاتی،ایک گناہ مٹایا جاتا اور ایک درجہ بُلند کیا جاتا ہے،٭نمازیقیامت کے دن سَلامتی کے ساتھ جنّت میں داخل کیا جائے گا، ٭نماز سے گناہ جھڑتے ہیں،٭نماز گناہوں کےمیل کو دھو دیتی ہے،٭ایک نماز پچھلی نماز کے دوران ہونے والے گناہوں کو دھو ڈالتی ہے،٭نمازی بھلائی میں رات گزارتا ہے،٭ نمازی کے لئے معصوم فِرشتے ربِّ کریم کی بارگاہ میں مغفرت کی سفارش کرتے ہیں،٭نمازی اللہ پاک کی حفاظت میں رہتا ہے،٭نماز،نمازی کے لئے دُعائے حفاظت کرتی ہے،٭نماز،شیطان کا منہ کالا کرتی ہے۔