Book Name:Allah Walon Ki Seerat

ترجمہ:اے اللہ پاک ! مجھے نیکوں  کے ساتھ وفات دے اور بُرے لوگوں میں نہ کر اور جہنم کے عذاب سے بچا اور نیکوں کے ساتھ ملا دے ۔(فیضانِ دعا ،ص ۳۵۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

٭اجتماعی غوروفکرکا طریقہ(72نیک کام (

فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:(آخرت کےمعاملےمیں)گھڑی بھرغوروفکرکرنا60سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)

          آئیے!72نیک کام کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے”اچھی اچھی نیتیں“ کرلیجئے۔

(1)رِضائےالٰہی کےلئےخودبھی 72نیک کام کےرِسالےسےآج غوروفکر(یعنی اپنامحاسبہ )کروں گااور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن نیک کاموں پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اور آئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(4)گناہوں سے بچانے والے کسی نیک کام پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔

(5)بلاضرورت اپنی نیکیوں (مثلاََ فُلاں فُلاں یا اِتنےنیک کاموں پر عمل ہے ) کااظہار نہیں کروں گا۔

(6)جن نیک کاموں پر بعد میں عمل ہو سکتا ہے(مثلاََ آج313 بار دُرُود شریف نہیں پڑھے)تو بعد میں یا کل عمل کرلوں گا۔

(7)72نیک کام کا رسالہ پُر کرنے کے اصل مقصد(مثلاََخوفِ خدا،تقویٰ، اخلاقیات کی درستی،مَدَنی کاموں میں ترقی وغیرہ)کو حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(8)کل بھی72نیک کام کا رسالہ پُر(یعنی غور وفکر)کروں گا۔

(9) رسمی خانہ  پُری نہیں بلکہ غور و فکر کے ساتھ72نیک کام کا رسالہ پُر کروں گا۔

          آج جن جن نیک کاموں پر عمل کی سعادت پائی، نیچے دیئے گئے خانوں میں صحیح( یعنی اُلٹارائٹ )کا نشان اور عمل نہ ہونے کی صورت میں (0) کا نشان لگائیے۔