Book Name:Dukhyari Ummat Ki Khairkhuwahi

بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کو جب کسی کےبارےمیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی آزمائش میں مُبْتَلا یابیمار ہےتو اس  کی عیادت کرتےہیں ، بیماروں کیلئے شفایابی  اورپریشان حالوں کی پریشانی دور ہونے کی دعائیں  کرتے ہیں ، کسی مسلمان کےانتقال کی خبر ملے تو فون(Phone)کرکے یا صوتی پیغام  کے ذریعے ان کے رشتے داروں سے تعزیت فرماتے ہیں ، مرحوم کے لئے بخشش و مغفرت  کی دعا فرماتے ہیں ، خیرخواہی فرماتے ہوئے اَہلِ خانہ کو نیکی کی دعوت  اور صبر کے فضائل پر مُشْتَمِل مَدَنی پھولوں سے نوازتے ہیں۔ آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جو نیک بننےکےطریقے عطا فرمائے ہیں ان میں بھی اس بات کی ترغیب  دلائی ہے ، چنانچہ

       طریقہ نمبر53ہے : کیاآپ نے اس ہفتےکم ازکم ایک مریض یادُکھیارےکے گھر یا اسپتال جاکر سُنّت کے مطابق غمخواری کی؟اوراس کوتحفہ(مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ رسالہ یا پمفلٹ)پیش کرنے کے ساتھ ساتھ روحانی علاج کا مشورہ دیا؟

            امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ صرف خودہی مسلمانوں کی خیرخواہی نہیں فرماتے ، بلکہ آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے تربیت پانے والے بھی اُمّتِ مُسْلِمَہ کی خیر خواہی کے جذبے سے مالا مال ہوتے ہیں ، جیسا کہ محبوبِ عطار ، حاجی زم زم رضا عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے بچّوں کی امّی کاکہناہے : مرحوم کو دُکھیاروں کی ضروریات کو پورا کرنے اور مالی مدد کرنے کا بَہت جذبہ تھا ، خود تو غریب تھے مگر مُخَیّراسلامی بھائیوں کے ذریعے ضَرورت مندوں کی مالی مشکِلات حل(Solve)فرمادیتے اور دکھلاوے سے بچنے کیلئے اِسے چُھپانے کی بھی سیٹنگ فرماتے ، مجھ سےبھی چھپاتے البتّہ کبھی کبھی باہَرسے معلوم ہوجاتا ۔ (محبوب عطار کی 122حکایات ، ۱۲۳ملخصاً)

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام’’مَدَنی دَرْس ‘‘