Book Name:Dukhyari Ummat Ki Khairkhuwahi

۵  / ۳۴۵)٭میزبان کو چاہئے کہ مہمان کی خدمت میں خود مشغول ہو ، خادموں کے ذمّے اس کو نہ چھوڑے کہ یہ حضرت ابراھیم عَلَیْہِ السَّلَام کی سُنّت ہے۔ (فتاویٰ ہندیۃ ، ۵ /  ۳۴۵)٭جو شخص اپنے بھائیوں (مہمانوں) کے ساتھ کھاتا ہے اُس سے حساب نہ ہوگا۔ (قوت القلوب ، ۲ / ۳۰۶ )٭ ایک شخص نے عرض کی : میں ایک شخص کے یہاں گیا ، اُس نے میری مہمانی نہیں کی اب وہ میرے یہاں آئے تو کیا میں اس سے بدلا لوں؟ارشاد فرمایا : نہیں بلکہ تم اس کی مہمانی کرو۔ (ترمذی ، ۳ / ۴۰۵ ،  حدیث : ۲۰۱۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 

٭شکریہ ادا کرنے  کی دُعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنّتوں بھرےاجتماع کے مَدَنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق”شکریہ ادا کرنے  کی دُعا“یادکروائی جائےگی۔ دُعایہ ہے :

جَزَاکَ اللہُ خَیْرًا

ترجمہ : اللہپاک تجھے جزائے خیر دے ۔

(ترمذی ، ۳   / ۴۱۷  ، حدیث : ۲۰۴۲ ، مدنی پنج سورہ ص ، ۲۰۷)

٭اجتماعی غوروفکر کا طریقہ(نیک بننے کے72طریقے (

فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کےمعاملےمیں)گھڑی بھرغوروفکرکرنا60سال کی عبادت سے بہتر ہے۔

 (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)

          آئیے!نیک بننے کےطریقےکا رسالہ پُر کرنے سے پہلے”اچھی اچھی نیتیں“ کرلیجئے۔

(1)رِضائےالٰہی کےلئےخودبھی نیک بننے کےطریقے کےرِسالےسےآج غوروفکر(یعنی اپنامحاسبہ )کروں گااور دوسروں