Book Name:Dukhyari Ummat Ki Khairkhuwahi

امتحان‘‘سےمہمان نوازی کے بارے میں نکات سُنتے ہیں۔ پہلے2فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ مُلاحظہ ہوں : (1)ارشاد فرمایا : جو اللہ پاک اور قِیامت پر ایمان رکھتا ہے اُسے چاہئے کہ وہ مہمان کا احترام کرے۔ (بُخاری ، ۴ / ۱۰۵ ، حدیث : ۶۰۱۸)حکیمُ الاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کے تَحْت فرماتے ہیں : مِہمان کا اِحترام یہ ہے کہ اس سے خندہ پیشانی(اچھے اخلاق)سےملے ، اس کے لئے کھانے اور دوسری خدمات کا اِنتِظام کرے حتّی الامکان اپنے ہاتھ سے اس کی خدمت کرے۔ (مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۵۲) (2)ارشاد فرمایا : جب کوئی مہمان کسی کے یہاں آتا ہے تو اپنا رِزق لے کر آتا ہے اور جب اس کے یہاں سے جاتا ہے تو صاحِبِ خانہ کے گناہ بخشے جانے کا سبب ہوتا ہے۔ (کَنْزُ الْعُمّال ،  ۹ / ۱۰۷ ،  حدیث : ۲۵۸۳۱)

( اعلان : )

مہمان  نوازی بقیہ کی سُنتیں اورآداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں

پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

﴿1شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ