Book Name:Dukhyari Ummat Ki Khairkhuwahi

پیارےپیارےاسلامی بھائیو!مسلمانوں کی خیر خواہی کا جذبہ بڑھانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک مَدَنی کام ”مَدَنی درس“بھی ہے ، جو عِلْمِ دِیْن  سیکھنےسکھانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی چند کُتُب و رَسَائِل کے عِلاوہ آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی باقی تمام کُتُب و رَسَائِل بِالْخُصُوص”فَیضانِ سُنّت“جلداَوَّل اور”فَیْضانِ سُنّت“جلد دُوُم کے اِن ابواب(1)”غیبت کی تباہ کاریاں“اور(2) ”نیکی کی دعوت“سے مَسْجِد ، چوک ، بازار ، دُکان ، دفتر اور گھر وغیرہ میں دَرْس دینے کو تنظیمی اصطلاح میں”مَدَنی دَرْس“ کہتے ہیں۔

٭مَدَنی دَرْس کی بَرَکت سے مسجد کی حاضِری کی باربارسعادت نصیب ہوتی ہے۔ ٭مَدَنی دَرْس کی بَرَکت سے مطالعے کاموقع ملتا ہے۔ ٭مَدَنی دَرْس کی بَرَکت سےمسلمانوں سےملاقات وسلامکی سُنّت عام ہوتی ہے۔ ٭مَدَنی دَرْس کی بَرَکت سے امیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مُختلِف موضوعات پر مُشْتَمِل کُتُب و رسائل سے عِلْمِ دِین سے مالامال قِیمتی نکات اُمّت ِ مُسْلِمَہ تک پہنچائےجاسکتے ہیں۔ ٭ مَدَنی دَرْس ، بے نمازیوں کو نمازی بنانے میں بہت مددگار ہے۔ ٭ گھر درس گھروالوں کی اصلاح کا بہترین ذریعہ ہے۔ ٭چوک دَرْس ، مسجدکی حاضِری سے محروم رہنے والوں تک بھی نیکی کی دعوت پہنچانے کا ایک مُفید ترین ذریعہ ہے۔ ٭مسجد کے ساتھ ساتھ چوک ، بازار ، دُکان وغیرہ میں اگر” مَدَنی دَرْس“ہوگا تو اِس کی بَرَکت سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی مشہوری و نیک نامی ہوگی۔ ٭ مَدَنی دَرْس کی بَرَکت سے اَمیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مُختلِف کُتُب و رَسائل کا تَعارُف (Introduction)عام ہوگا۔