Book Name:Janwaron Par Zulm Karna Haram He
سیدی قُطبِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی سیرت کی چند جھلکیاں
پىاری پىاری اسلامى بہنو! ذُوالحِجَّۃِ الْحَرام کا مبارَک مہینا جاری ہے،اس مہینےمیں بہت سےبُزرگانِ دِیْنرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنکا یومِ وصال بھی ہے،آفتابِ رَضَوِیَّت، پیرِ طریقت،رہبرِشریعت، خلیفۂ اعلیٰ حضرت قُطبِ مدینہ حضرت علّامہ مَولانا ضیاءالدّین احمد مَدَنی قادِرِی رَضَوِی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ کا یومِ وصال بھی اسی مہینے میں ہے۔آئیے!بَرَکت حاصل کرنے کے لیےآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی مُبارَک سیرت کی چند جھلکیاں ملاحظہ کرتی ہیں،چنانچہ
حُضُورسَیِّدی قطبِ مدینہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ کا نام ضِیاءُالدین احمد ہے،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ خود ارشاد فرماتے تھے:میراپیدائشی نام”احمدمختار“ہے،میرے دادا حضرت شیخ قُطبُ الدین قادری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے بعدمیں میرانام’’ضِیاءُالدِّین‘‘رکھ دیاتھا۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ پِیر شریف کے دن ربیعُ الاوّل 1294ھ بمطابق 1877 ءکوبمقام قصبہ کلاس والا،ضلع سیالکوٹ میں پیداہوئے۔(سیدی ضیاء الدین احمدالقادری، ۱/۱۶۴،ملتقطاً)
اَلْحَمْدُلِلّٰہ!حضرت علامہ مولانا ضیاء الدین مَدَنیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے مُرشِد ہیں،لاکھوں کروڑوں دعوتِ اسلامی والےاور والیاں ان سے مَحَبَّت و عقیدت رکھتے ہیں،ان کی وِلادت کے مکانِ عالیشان کو خریدکر دعوتِ اسلامی نے مسجد و مدرسۃ المدینہ میں تبدیل کر دیاہے۔
آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اِبتِدائی تعلیم اپنے دادا جان سے حاصِل کی،پھر سیالکوٹ کے مشہور عالِم دین حضرت علّامہ مَولانا محمد حُسَین نقشبندی رَحْمَۃُاللّٰہ ِعَلَیْہ سے پڑھا،اس کے بعد مشہور محدّث حضرت علّامہ وَصی احمد مُحَدِّثِ سُورتیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ کے حلقۂ درس میں شامل ہوگئے اورتقریباً چار(4) سال تک