Book Name:Janwaron Par Zulm Karna Haram He
خون زمین پر گِرنے سے پہلے اللہ پاک کے ہاں قَبول ہوجاتا ہے۔لہٰذا خوش دِلی سے قُربانی کرو۔ (تِرمِذی،۳/۱۶۲،حدیث: ۱۴۹۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىاری پىاری اسلامى بہنو!جواسلامی بہنیں قربانی کی طاقت رکھنے کے باوُجُود اپنی واجِب قربانی ادا نہیں کرتیں،ان کےلیےلمحۂ فکریہ ہے، یِہی نقصان کیا کم تھا کہ قربانی نہ کرنے سے اتنے بڑے ثواب سےمحروم ہوگئیں مزید یہ کہ گناہگار بھی ہو ئیں۔فتاویٰ امجدیہ جلد3صَفْحَہ نمبر315 پر لکھاہے:اگر کسی پر قربانی واجِب ہے اور اُس وَقت اس کے پاس روپے نہیں ہیں تو قَرض (Loan)لے کر یا کوئی چیز فروخت کر کے قربانی کرے۔(فتاویٰ امجدیہ ،۳/۳۱۵)
اللہکریم ہمیں قربانی جیسے عظیم فریضے کی ادائیگی کرنے کی توفیق نصیب فرمائے اور ساری زندگی ربِّ کریم کی فرمانبرداری میں گزارنے کی سعادت نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىاری پىاری اسلامى بہنو!اللہکریم نےاپنی تمام مخلوق کوکسی نہ کسی مقصد (Purpose)کے لئےپیدا فرمایاہے،اسی طرح حیوانات کی پیدائش کابھی مقصد ہے۔ان جانوروں سے ہمیں گوشت اور دودھ حاصل ہوتاہےاور دودھ سےدَہی،مکھن،گھی وغیرہ مفید چیزیں حاصل ہوتی ہیں ،ان کی کھال سے گرم لباس بنائے جاتے ہیں، الغرض جانوروں کی پیدائش میں بہت سی حکمتیں ہیں،