Book Name:Janwaron Par Zulm Karna Haram He
والقتل۔۔الخ ،۸۲۳،حدیث:۵۰۵۵)
2۔ایک مرتبہ ایک صَحابیرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نےبارگاہِ رسالت میں عرض کی:یارَسُوْلَاللہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ مجھےبکری ذَبح کرنے میں رَحم آتا ہے۔فرمایا:اگر اس پر رَحم کرو گےتو اللہ پاک بھی تم پر رَحْم فرمائے گا۔(مُسندِ احمد،مسند المکیین،حدیث معاویۃ بن فرۃ ، ۵/۳۰۴،حدیث:۱۵۵۹۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىاری پىاری اسلامى بہنو!معلوم ہوا!ذَبْح کے وَقْت رِضائےالٰہی کی نِیَّت سے جانورپررَحْم کھانا ثواب کا کام ہےمگر ہمارے معاشرے میں ذَبح کے وَقْت بھی بڑا ظلم کیا جاتاہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے گھر کے محارم کو اس حوالے سے بتائیں کہ جانور کو ذبح کرنے میں بلاوجہ تکلیف نہ دیں، جو ایسا کرتے ہیں ان کوظلم سے روکنے اور ان کی اصلاح کرنے کیلئے امیرِ اَہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے رسالے’’اَبلق گھوڑے سُوار‘‘کے صفحہ 15پر چندنکات بیان فرمائے ہیں۔ اپنے محارم کو ان کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائیے۔یادرکھئے!جانورپرظلم کرنا مسلمان پر ظلم کرنے سے بدتر(بہت بُرا)ہے،کیونکہ اللہ پاک کے سِوا (علاوہ)جانور کا کوئی مدد گار نہیں۔(بہارِ شریعت،۳/۶۶۰ملخصاً)
پىاری پىاری اسلامى بہنو! جس طرح قربانی کےجانوروں کو تکلیف دینا منع ہے اسی طرح دیگر جانوروں اور حیوانات کو مارنا،قید کرکے بھوکا پیاسا رکھنا،ان کی ضروریات پوری نہ کرنا،طاقت سے زیادہ کام لینا،انہیں ڈنڈوں اور پتھروں سے مارکرزخمی کردینا یا انہیں جلا دینا بھی بہت بڑا ظلم اور ناجائز وحرام ہے ۔یادرکھئے! ہم تو انسان ہیں اگر دنیا میں کسی طاقت والے جانورنے بھی کسی کمزور جانور کو