Book Name:Janwaron Par Zulm Karna Haram He

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پرندوں  اورجانور کو مارنا کیسا؟

پىاری پىاری اسلامى بہنو!ہمیں اپنے بُزرگوں کی سیرت پر چلتے ہوئے جانوروں پر ظلم کرنے سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے، آج کل دیکھا جاتا ہےکہ گلی محلوں میں بچے بلّی،کتوں،گدھوں اور دیگرجانوروں کو بِلاوجہ مار رہے ہوتے ہیں بلکہ بعض علاقوں میں چڑیا،کبوتر، طوطےاوردیگر چھوٹی چھوٹی مخلوق کوپکڑکرقیدکردیا جاتا ہے،یا انہیں  باندھ کر خوب کھیل تماشا بنایاجاتاہے، والدین کو چاہئے کہ اپنی اولاد کو ایسےکام کرنےسےمنع کریں اور انہیں بتائیں کہ مَدَنی آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جانوروں کوقتل کرنے کے لئے قید کرنے سے منع فرمایا۔(مسلم،کتاب الصید، باب النھی عنالخ ، حدیث:۵۰۵۷، ص۸۳۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

جانوروں پر رحم کرنے کے فوائد

پىاری پىاری اسلامى بہنو!یاد رہے!ضرورت کے پیش ِ نظر اگرچہ جانورپالنا منع نہیں،مگر انکی خوراک پانی  کاخیال رکھنا،سردی وگرمی میں ان کی دیکھ بھال کرنابہت اہم معاملہ ہے، اکثر لوگ اس بات کاخیال نہیں رکھتے بس اپنا شوق پوراکرتے ہیں اوران بےزبان جانوروں کوبِلا وجہ تکلیف  پہنچاتے رہتے ہیں ۔اسی معاشرے میں ایسے رحم دل لوگ بھی موجود ہیں، جوان  بے زبان جانوروں پر رحم کرتے ہیں  اور بھوکے پیاسے پرندوں کو دانہ  پانی دیتے ہیں ۔اس طرح جانوروں کے ساتھ اچھا سُلوک کرنا بہت بڑی نیکی ہے، جو بخشش ومغفرت کا سبب بن سکتی ہے ۔آئیے !اس بارے میں ایک واقعہ سنئے،  چنانچہ   

کتّے کو پانی پلانے والا نجات پاگیا