Book Name:Janwaron Par Zulm Karna Haram He

یادرکھئے!قربانی سے پہلے یا ذَبح کرتے وَقْت جانور پر کوئی  ظلم  نہ کیا جائے کیونکہ ہمیں ان  جانوروں  کی عزت کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، جیساکہ

بہارِشریعت جلد 3 صفحہ نمبر347 پر لکھا ہے:قربانی کے جانور پر کوئی چیز لادنا یا اس کو اُجرت (کرائے)پر دینا غرض اس سےمنافع(Benefits)(فائدے)حاصل کرنا منع ہے۔تو جب سامان لادنے کی ممانعت ہے تو پھر  اس پر ظلم کرنا کتنا بڑا گناہ ہوگا ۔آئیے ! ستمبر2017 کے ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے جانوروں پر ظلم  کی کچھ مثالیں سنتی ہیں  تاکہ ہم اپنے گھر کے محارم کو بھی اس حوالے سے ترغیب دیں کہ جانوروں پر ظلم سے بچیں:

قربانی کے جانوروں پر  ہونے والے ظلم کی مثالیں!

مویشی منڈیوں میں لائے گئے بے زبان جانوروں پر ظلم کی مثالیں:

(1)دُور دراز علاقوں سے لائے جانے والے جانوروں کو دورانِ سفر مناسب خوراک نہیں دی جاتی، (2)چھوٹی گاڑی میں بڑا جانور، یا کم جگہ میں کئی کئی جانور  یوں سُوار کر دئیے جاتے ہیں کہ وہ تھک جانے کی صورت میں بیٹھ بھی نہیں سکتے۔(3)بہت سے لوگ جانور کو سُوار کرتے وَقْت گاڑی میں ریت یا بھُوسہ وغیرہ نہیں ڈالتے،جس کی وجہ سے بسا اوقات جانور اپنی ہی گندگی سے پھسل کر گرتے ہیں، جس کی وجہ سے بعض اوقات ان کی ٹانگ ٹوٹ جاتی ہے یا وہ زخمی ہوجاتے ہیں۔(4)منڈی میں پہنچنے والے جانوروں کو گاڑی سے اُتارنے یا چڑھانے کے لئے مناسب جگہ کا انتظام نہیں ہوتا تو  اپنی آسانی کے لیے گاڑی  سے چھلانگ لگوادی جاتی ہے،جس سے کئی بار جانور زخمی بھی ہوجاتے ہیں اور قربانی کے قابل نہیں رہتے۔ (5)منڈی میں خرچہ بچانے کے لئے بھی بے زبان جانوروں کو بھوکا رکھا جاتا ہے،ایک مرتبہ کسی نے