Book Name:Ik Zamanna Aisa Aaega

جائز لباس پہنتے ہیں،اپنے سَر پر عمامے شریف کا تاج سجاتے ہیں،سُنّتوں کاپیکربن کر شریعت وسُنّت کی پابندی کرنا چاہتے ہیں،ان کے لیے بھی سخت آزمائش ہے،وہ اسلامی بھائی جو دیانت داری کے ساتھ اپنے فرائضِ مَنْصَبِی کوادا کرتے ہوئےسُود و  رِشوت کی نحوست سے بچتے ہوئے رِزْقِ حلال کمانا چاہتے ہیں اُن کے لئے بھی سخت آزمائش ہے،وہ عاشقانِ رسول جو شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے ،ناجائز رسموں سے بچتے ہوئے شادی کی تقریب کرنا چاہتے ہیں،اُن کے لیے بھی سخت آزمائش ہے۔ایک طرف تو مُعاشَرے(Society)کے اَفراد اُن بے چاروں کو طرح طرح سے ستاتے،اُن کا دل دُکھاتے اور اُن کا حوصَلہ کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور دوسری طرف نیک اَعمال کرنے میں نَفْس و شیطان رُکاوٹ بن جاتےہیں۔

خود اِنصاف کیجئے!

پیارےپیارےاسلامی بھائیو!اِنسان سے غَلَطیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن افسوس!اگر کسی مَذہبی اور دِین پر عمل کرنے والے شخص سے کوئی غَلَطی ہوجائے تو اُسے خوب اُچھالا جاتا ہے، یوں ہی اسلام اور شریعت و سُنّت پر چلنے والوں کو میڈیا ،سوشل میڈیااور دیگر ذرائع کا سہارا لے کر  طرح طرح سے بدنام کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں جس سے لوگوں کے دلوں میں اُن کے لئے نفرت پیدا ہوجاتی ہے،نتیجۃً لوگ اُن سے بدظن ہوتے،اُن کو اَہَمِّیَّت نہیں دیتے اور اپنی دنیا و آخرت کی بربادی کا سامان کرتے ہیں۔ایسے مشکل حالات میں دِین پر چلنے والے اور صَلٰوۃ و سُنّت کے پابند اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو مزید محتاط ہونا چاہئے۔

یادرکھئے!معمولی سی بے اِحتیاطی بھی کبھی کبھی بہت بڑے نقصان(Loss) کا باعِث بنتی ہے،اگر ہم